بالی ووڈ اداکار رشی کپور(Rishi Kapoor) کے جانے کے بعد ان کی بیوی نیتو کپور اور بیٹا رنبیر کپور والد کی روح کی شانتی کیلئے پوجا کرتے نظر آئے تھے۔ شوہر کو کھونے کے بوعد اب نیتو سنگھ ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اس پورے سفر میں ان کا ساتھ دیا ہے۔ منگل کو ایک طویل پوسٹ کے ذریعے نیتو سنگھ نے امبانی کنبے کا شکریہ ادا کیا ہے۔ تصویر : انسٹاگرام
نیتو سنگھ نے مکیش امبانی اور نیتا امبانی اور رشی کپور کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ایک فیملی کے طور پر گزشتہ دو سا ہمارے لئے طویل سفر رہے ہیں۔ اس دوران کچھ اچھے دن تھے، کچھ برے دن تھے۔ یہ کہنا عجیب ہی ہوگا کہ یہ سبھی جذبات سے بھرے دن تھے. لیکن یہ بات سچ ہے کہ یہ سارا سفر امبانی کنبے کی بے مثال محبت اور ساتھ کے بغیر نہیں ہوسکتا تھا۔
انہوں نے آگے لکھا 'ہم نے کچھ دنوں میں خود کو ہمت دیکر اپن جذبات کو الفاظ دینے کی کوشش کی ہے تاکہ اس ان گنت طریقوں سے کی گئی ہماری مدد اور ہمیں محفوظ رکھنے کیلئے شکریہ ادا کر سکیں۔ گزشتہ سات مہینوں میں اس کنبے کا ہر ممبر یہ ہر ممکن کوشش کرتا رہا ہے کہ رشی کپور کو اس دوران جتنی کم سے کم تکلیف ہو۔ اسپتال میں ان کی صحیح دیکھ بھال سے لیکر خود اسپتال میں آکر انہیں دیکھنے تک، یہاں تک کہ جب ہم ڈرے ہوئے تھے تب ہمارے ہمارے ہاتھ تھام کر بھی وہ ہر جگہ ساتھ تھے'۔
بتادیں کہ بالی ووڈ کے قدآور اداکار رشی کپور اس دنیا کو الوداع کہہ گئے ہیں۔ بالی ووڈ اداکار رشی کپور نے 67سال کی عمر 30 اپریل کی صبح 8 بجکر 45 منٹ پر ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال میں آخری سانس لی تھی ۔اداکار رشی کپور (Rishi Kapoor) کا جمعرات کو انتقال ہو گیا۔ وہ 67 سال کے تھے۔ ان کے انتقال کی خبر امیتابھ بچن نے ٹویٹ کر کے دی۔ امریکہ میں کینسر کا علاج کرانے کے بعد پچھلے سال ستمبر میں ہندوستان لوٹے اداکار رشی کپور کی صحت خراب ہونے کے پیش نظر بدھ کی رات کو انہیں ایک اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ جہاں وہ زندگی کی جنگ ہار گئے۔
۔ رشی کپور نے کئی کئی ایوارڈ اپنے کام کیا ۔ دوہزار آٹھ میں انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ رشی کپور کو ان کی فلم امر اکبر انتھونی ۔ لیلی مجنوں ۔ ۔قرض۔ پریم روگ اور دو ہزار اٹھارہ میں ریلیز ہو ئی فلم۔ ملک۔ کے لئے یاد رکھا جائے گا ۔ رشی کپور کو بالی ووڈ میں پیار سے سب چِنٹو کہتے ہیں ۔ رشی کپور اپنی بے باکی کے لئے بھی مشہور تھے ۔ اس لئے سوشل میڈیا کے ذریعہ سرخیوں میں رہتے تھے ۔