ممبئی : بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' کو ریلیز ہوئے سات دن ہوچکے ہیں۔ باکس آفس پر فلم پٹھان کا جلوہ ابھی تک برقرار ہے۔ فلم نے 25 جنوری کو ریلیز ہونے کے بعد سے صرف ایک ہفتے میں دنیا بھر میں 634 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔ 'پٹھان' نے اپنے ساتویں دن ہندوستان میں 23 کروڑ روپے کی کمائی درج کی ہے ۔ ہندی میں 22 کروڑ روپے اور سبھی ڈب شدہ ورژنز میں 1 کروڑ روپے کا کلیکشن ہے ۔ وہیں ساتویں دن اوورسیز گراس 15 کروڑ روپے ہے۔ تصویر : Instagram@iamsrk