نئی دہلی: پچھلا سال ہندی فلم انڈسٹری کے لئے بہت خراب رہا تھا۔ باکس آفس پر بڑے اسٹار اور بڑے بجٹ کی فلمیں فلاپ ہوگئی تھیں تو کئی بڑے فلمسازوں نے او ٹی ٹی کی طرف دیکھنا شروع کر دیا، لیکن شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' نے پورا ماحول ہی بدل کر رکھ دیا۔ 'پٹھان' نے ہندی فلم انڈسٹری میں پھر سے جان پھونک دی ہے۔ اب اس نے کمائی کے معاملہ میں ایک نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ہندی فلموں کے شائقین کو جشن منانے کا موقع فراہم کیا ہے ۔