نئی دہلی: شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' ریلیز کے دن دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پہلی ہندی فلم بن گئی ہے۔ خبروں کی مانیں تو پہلے دن 'پٹھان' کا کل کلیکشن تقریباً 106 کروڑ روپے ہے، جس میں سے 69 کروڑ روپے صرف گھریلو باکس آفس سے حاصل ہوئے ہیں، جب کہ اوورسیز باکس آفس سے 35.5 کروڑ کمائے گئے ہیں۔