گوری خان کیلئے اپنا کیریئر چھوڑنے کو تیار تھے شاہ رخ خان ، کردیا تھا یہ بڑا اعلان
شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) بالی ووڈ کے بادشاہ کہے جاتے ہیں ۔ انہوں نے فلم انڈسٹری میں اپنا الگ ہی مقام بنایا ہے ، لیکن آپ یہ نہیں جانتے ہوں گے کہ ایک وقت میں انہوں نے گوری خان (Gauri Khan) کو پانے کیلئے اپنا کیریئر تک داو پر لگا دیا تھا ۔

شاہ رخ خان بالی ووڈ کے بادشاہ کہے جاتے ہیں ۔ انہوں نے فلم انڈسٹری میں اپنا الگ ہی مقام بنایا ہے ، لیکن آپ یہ نہیں جانتے ہوں گے کہ ایک وقت میں انہوں نے گوری خان کو پانے کیلئے اپنا کیریئر تک داو پر لگا دیا تھا ۔ انوپما چوپڑا نے ایک کتاب لکھی ہے کنگ آف بالی ووڈ : شاہ رخ خان اور سڈکٹیو ورلڈ آف انڈین سنیما ۔ اس میں انہوں نے شاہ رخ خان اور گوری خان کی لو اسٹوری کا تذکرہ کیا ہے ۔

انوپما لکھتی ہیں کہ شاہ رخ خان گوری خان کیلئے کافی پازیسیو تھے ، اس لئے گوری نے انہیں چھوڑ دیا تھا ۔ اس کے بعد گوری نے شاہ رخ خان کو معاف کردیا ۔ شاہ رخ خان نے گوری کے والدین کو شادی کیلئے منا لیا تھا ۔ ان ساری باتوں کا اس کتاب میں تذکرہ کیا گیا ہے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

شاہ رخ خان اور گوری خان نے 1991 میں شای کی تھی ۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب شاہ رخ خان فلم انڈسٹری میں دیوانہ سے ڈیبیو کرنے والے تھے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

فلم میکر ایف سی یہرا نے کہا کہ شاہ رخ خان اپنی شادی تب تک کیلئے ٹال دیں ، جب تک فلم چمتکار ریلیز نہیں ہوجاتی ، لیکن شاہ رخ نے کہا کہ میں شادی تو ملتوی نہیں کروں گا بلکہ فلم چھوڑ دوں گا ۔تصویر : انسٹاگرام ۔

سال 1992 میں اسٹارڈسٹ کو دئے ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ میری زندگی میں میری اہلیہ سب سے پہلے آتی ہیں اور آگے بھی مجھ سے اگر پوچھا گیا کہ گوری اور کیریئر میں سے ایک چیز کا انتخاب کریں تو میں فلم چھوڑ دوں گا ۔ مطلب میں اس کیلئے پاگل ہوں ۔ صرف ایک ہی چیز میرے پاس ہے اور وہ گوری ۔ میں اس سے جڑا ہوا ہوں اور اس کو بہت پیار کرتا ہوں ۔تصویر : انسٹاگرام ۔

آپ کو بتادیں کہ اس وقت شاہ رخ خان اپنے کنبہ کے ساتھ گھر میں وقت گزار رہے ہیں ۔ کچھ وقت پہلے ایک انٹرویو میں گوری نے کہا تھا کہ شاہ رخ نے فلموں سے بریک لے کر بچوں کی دیکھ ریکھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔تصویر : انسٹاگرام ۔

وہیں گوری خان ایک ڈیزائننگ کمپنی سے وابستہ ہیں ۔ گوری نے بتایا تھا کہ یہ کرنا بہت ضروری تھا ۔ وہ وقت آگیا ہے جب شاہ رخ کو بریک لینا چاہئے ۔تصویر : انسٹاگرام ۔

گوری نے مزید بتایا کہ مجھے خوشی ہے کہ اب میں سفر کرسکتی ہوں کیونکہ شاہ رخ گھر پر ابرام کی دیکھ ریکھ کررہے ہیں اور ہمارے بچوں کے ساتھ ہیں ۔ آپ کو بتادیں کہ ابھی تک شاہ رخ خان نے اپنے کسی نئے پروجیکٹ کے بارے میں اعلان نہیں کیا ہے ۔تصویر : انسٹاگرام ۔