ممبئی : شاہ رخ خان کو یوں ہی بالی ووڈ کا بادشاہ نہیں کہا جاتا ہے ۔ چار سال کے بعد بڑے پردے پر شاہ رخ خان نے اپنی فلم پٹھان سے زبردست واپسی کرکے اس کو ثابت بھی کردیا ہے ۔ 25 جنوری کو ریلیز ہوئی پٹھان اپنی ریلیز کے پہلے دن سے ہی باکس آفس پر چھا چکی ہے اور صرف پانچ دنوں میں ہندوستان اور دنیا بھر میں 542 کروڑ روپے کی گراس کمائی کرچکی ہے ۔ تصویر: Twitter @ANI
اس دوران جان ابراہم نے کہا کہ شاہ رخ خان ایکٹر نہیں ہیں، اموشن ہیں ۔ دیپیکا کے ساتھ کام کرچکا ہوں ، لیکن ان کی گروتھ دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوتی ہے ۔ ٹیکنیکل ٹیم اور پروڈکشن ٹیم نے بہت محنت کی ہے ۔ میڈیا ٹیم کا بہت شکریہ اور ہم تینوں کے فینس کا شکریہ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان ہندوستان کے نمبر ون ایکشن ہیرو ہیں۔ یہ طویل عرصہ میں میری سب سے بڑی ہٹ ہوگی ۔