بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اکثر ہی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اپنی تصویروں اور ویڈیوز کو لیکر چرچا میں رہتی ہیں۔ اب حال ہی میں شردھا کا ایک ایسا ویڈیو سامنے آیا ہے جسے دیکھ کر ان کے فینس کی دل کی دھڑکنیں تیز ہوگئیں۔ شردھا گزشتہ کچھ دنوں سے مالدیپ میں ہیں۔ پہلے مالدیپ میں اپنے کزن بھائی پریانک شرما کی شادی اور پھر مالدیپ میں ہی فیملی کے ساتھ انجوائے کر رہی ہیں۔ تصویر : انسٹاگرام ۔
بالی ووڈ داکارہ شردھا کپور ان دنوں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں ۔ پہلے مالدیپ میں اپنے کزن بھائی پریانک شرما کی شادی اور پھر مالدیپ میں ہی فیملی اور فرینڈس کے ساتھ انہوں نے اپنا 34 واں یوم پیدائش منایا ۔ اب اپنے انہوں نے اپنے رومرڈ بوائے فرینڈ روہن شریشٹھ کے خاص دن کو شاندار طریقہ سے سلیبریٹ کیا ہے ۔ روہن کے یوم پیدائش پر شردھا نے جو ڈریس پہنی ، وہ ہر طرف موضوع بحث بنی ہوئی ہے ۔ (Photo:@viralbhayani/Instagram)
بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ پدمنی کولہاپوری کے بیٹے پریانک شرما اور پروڈیوسر کریم مورانی کی بیٹی شازا مورانی نے کورٹ میرج کرنے کے بعد مورانی ہاوس میں شاندار پارٹی منعقد کی ، جس میں کئی بالی ووڈ ستارے پہنچے ۔ بھائی پریانک شرما کی شادی میں شردھا کپور اپنے بوائے فرینڈ روہن شریشٹھا کے ساتھ سنج سنور کر پہنچی تھیں ۔ تصویر کریڈٹ : ویرل بھیانی ۔