فلمی دنیا کے پیچھے کی دنیا کتنی کالی ہے ، یہ سچ اب سامنے آرہا ہے ۔ راج کندرا کا نام پورنوگرافی کیس میں سامنے آنے کے بعد کئی ماڈلس راج کندرا کے خلاف نیوڈ آڈیشن دینے کی بات کہہ چکی ہیں ۔ پولیس اس کیس میں اب تک کی جانچ کی بنیاد پر راج کندرا کو اہم سازشی بتا رہی ہے ، لیکن شلپا شیٹی ابھی بھی اپنے شوہر کو پاک صاف بتا رہی ہیں ۔ اس کیس میں ممبئی کرائم برانچ نے شلپا شیٹی کا بیان درج کیا ہے ۔ (Photo:@rajkundra9/Instagram)
کاروباری راج کندرا کے تار پورنوگرافی کیس میں کتنے اور کہاں تک جڑے ہوئے ہیں ، اس کی جانچ ممبئی کرائم برانچ کی ٹیم تیزی سے کررہی ہے ۔ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر کے خلاف پولیس کو اہم ثبوت ملے ہیں ، جو پولیس کی دلیل کو مضبوط بناتے ہیں ۔ پولیس کو اس معاملہ میں اب راج کندرا کے دفتر کی دیوار سے خفیہ الماری ملی ہے ۔ اس الماری سے پولیس کو کئی فائلیں ہاتھ لگی ہیں ، جس کے ذریعہ پولیس اس کیس میں کئی راز فاش کرسکتی ہے ۔ تصویر : اے این آئی ۔
پورنوگرافی معاملہ میں راج کندرا کے پھنسنے کے بعد جمعہ کو ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کی ٹیم نے کندرا اور شلپا شیٹی کے بنگلے پر چھاپہ ماری کی تھی ۔ ساتھ ہی کرائم برانچ نے پورنوگرافی معاملہ میں شلپا شیٹی کا بیان بھی درج کیا تھا ۔ کرائم برانچ کے ذرائع کے مطابق پورے بیان کے دوران شلپا شیٹی تین سے چار مرتبہ رو پڑی تھیں ۔ شلپا شیٹی نے اس دوران کرائم برانچ کے افسران سے یہ بھی پوچھا کہ آپ بتائیے کیا راج کندرا نے ایسا کام کیا ہے ؟ (Photo: News18)