نئی دہلی : بالی ووڈ میں ایسی کئی اداکارائیں ہیں، جو فلموں سے بھلے ہی دور ہوں، لیکن سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی ضرور درج کراتی رہتی ہیں ۔ وہیں کچھ اداکارہ تو ایسی بھی ہیں، جنہوں نے فلموں کے ساتھ ساتھ لائم لائٹ سے بھی دوری بنا لی ہیں، جو سوشل میڈیا پر بھی ایکٹیو نہیں ہیں اور ایسی ہی ایک اداکارہ ہیں، جن کا نام پریہ گل ہے ۔ وہی پریہ گل جنہیں آج بھی لوگ ان کی فلم صرف تم کیلئے جانتے ہیں اور انہیں یاد کرتے ہیں ۔
بتادیں کہ پریہ اہم طور پر پنجابی ، ملیالم ، تمل ، بھوجپوری اور تیلگو فلموں میں ایک ایک فلم کے ساتھ ساتھ ہندی فلموں میں نظر آئیں ۔ وہ مس انڈیا 1995 میں دوسری رنر اپ بھی تھیں ۔ ویسے تو پریہ نے اپنے بالی ووڈ کریئر کی شروعات سال 1996 میں آئی فلم تیرے میرے سپنے سے کی تھی، جس میں ان کے ساتھ ارشد وارثی اور چندر چور سنگھ جیسے لیجنڈ اداکار تھے، لیکن ان کی بالی ووڈ ڈیبیو کچھ خاص نہیں رہی اور ان کی پہلی ہی فلم باکس آفس پر پٹ گئی ۔
صرف تم باکس آفس پر چھا گئی اور اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں اداکارہ پریہ گل مشہور ہوگئیں ۔ اس فلم کے بعد تو پریہ کی زبردست شہرت دیکھنے کو ملی ۔ صرف تم کے بعد انہیں جوش اور ریڈ جیسی فلموں میں دیکھا گیا ۔ ان کا موازنہ خوبصورتی میں ایشوریہ رائے سے کیا جانے لگا تھا، لیکن پریہ کی فلمیں کچھ کمال نہیں کرپارہی تھیں ۔
بہت کوشش کرنے کے بعد انہوں نے سال 2006 میں بالی ووڈ سے دوربی بنالی ۔ اس دوران وہ کئی ساوتھ انڈین فلم میں بھی نظر آئیں، لیکن وہاں بھی انہیں کامیابی ہاتھ نہیں لگی ۔ آخرکار انہوں نے فلموں سے دور جانے کا ہی فیصلہ کیا اور پچھلے 17 سالوں سے پردے سے گمنام ہیں ۔ میڈیا رپورٹس میں یہ دعوی کیا گیا کہ پریہ اب ملک سے دور ڈنمارک میں بس گئی ہیں اور خوشی خوشی اپنی میرڈ لائف انجوائے کررہی ہیں ۔