بالی ووڈ اداکارہ اور پٹودی خاندان کی بیٹی سوہا علی خان اپنے بھائی سیف علی خان کے برعکس سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ سوہا اکثر ہی سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ سوہا نے حال ہی میں کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، جس میں انہوں نے اپنے فیملی لنچ کی جھلک دکھائی ہے ۔ یہ تصویریں سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہیں، جو فینس کیلئے کسی پارٹی سے کم نہیں ہے ۔ کیونکہ تصاویر میں سوہا علی خان کے ساتھ ان کا پورا کنبہ نظر آرہا ہے ، لیکن کرینہ کپور خان اور ان کے چھوٹے بیٹے جیہہ اس فیملی لنچ کا حصہ نہیں تھے، جس کو لے کر کئی فینس نے مایوسی کا اظہار بھی کیا ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔ @sakpataudi