بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان اور ان کی اہلیہ سیما خان نے ایک دوسرے سے علاحدگی کے لیے طلاق کی درخواست دائر کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سہیل خان اور سیما خان ایک دوسرے سے الگ ہو رہے ہیں۔ اس بات کی تصدیق شو فیبولس لائفس آف بالی ووڈ وائیوز میں ہوئی، جس میں سیما خان نظر آئی تھیں ۔ جوڑے کی علاحدگی کی خبروں کے درمیان بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی کا ایک پرانا بیان بھی سرخیوں میں چھایا ہوا ہے۔ اس میں انہوں نے ان افواہوں پر ردعمل ظاہر کیا تھا ، جس میں ان کا نام سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان کے ساتھ جوڑا گیا تھا۔ (File Photo, Internet)
اداکارہ ہما قریشی کے والد سلیم قریشی کا ریسٹورنٹ کا بزنس ہے۔ ظاہر ہے کہ اداکارہ کو پیسے کی کوئی پریشانی نہیں رہی ہوگی۔ وہ بھی زیادہ تر نوجوانوں کی طرح فلموں میں اپنی قسمت آزمانے کے لئے ممبئی گئیں۔ وہ سال 2008 میں ممبئی پہنچیں اور کئی فلموں کے لئے آڈیشن دیئے۔ کافی مشقت کے بعد، انہیں ہندوستان یونیلیور کے کچھ پروڈکٹس کے لئے شوٹ کرنے کا موقع ملا۔
ہما قریشی کی زندگی میں پھر وہ لمحہ آیا، جس کا انہیں کافی لمبے عرصے سے انتظار تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، انہیں عامر خان کے ساتھ سیمسنگ فون کا ایک ایڈ شوٹ کرنے کے لئے منتخب کیا گیا۔ وہ اس اشتہار سے لوگوں کی نظروں میں آئیں۔ پھر انہوں نے بالی ووڈ کے ’کنگ خان‘ شاہ رخ خان کے ساتھ ایک اشتہار کیا۔ اس کے بعد انہیں کئی طرح کے اشتہار ملنے لگے۔ ایک بار جب ہما قریشی کسی موبائل کا اشتہار شوٹ کر رہی تھیں، تب انوراگ کشیپ کی نظر ان پر گئی۔ وہ ہما قریشی کی اداکاری سے متاثر نظر آئے۔ انوراگ کشیپ نے انہیں اپنی فلم میں لینے کی بات کہی۔ (Images credit- @huma Qureshi instagram)
ہما قریشی نے اس بات پر زیادہ غور نہیں کیا۔ آخر، انہیں فلم ‘گینگ آف واسع پور‘ کے لئے منتخب کرلیا گیا۔ فلم میں نواز الدین صدیقی کے ساتھ ان کی کیمسٹری کو ناظرین نے کافی پسند کیا تھا۔ وہ لوگوں کے درمیان مشہور ہوگئیں۔ آج ہر کوئی ان کی اداکاری کی تعریف کرتا ہے۔ وہ ’جالی ایل ایل بی-2‘، ’کالا‘، ’بدلاپور‘ سمیت کئی ہٹ فلموں میں نظر آچکی ہیں۔
واضح رہے کہ ہما قریشی کو بالی ووڈ کا ٹکٹ انوراگ کشیپ کی وجہ سے ملا۔ وہ ایک موبائل فون برانڈ کے لئے عامر خان کے ساتھ شوٹنگ کر رہی تھیں۔ اس اشتہار کو انوراگ کشیپ ڈائریکٹ کر رہے تھے۔ اسی دوران انہوں نے ہما قریشی میں پوشیدہ صلاحیت کو پہچانا اور انہیں گینگس آف واسے پور میں موقع دیا۔ تصویر کریڈٹ: Instagram @iamhumaq)
کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ ہما قریشی بڑے پردے پر پہلی بار ہندی نہیں بلکہ ایک تیلگو فلم میں آئی تھیں۔ کمال کی بات یہ ہے کہ تقریباً 700 لوگوں کے آڈیشن کے بعد ہما قریشی کو منتخب کیا گیا تھا۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو ہما قریشی جلد ہی اکشے کمار (Akshay Kumar) کی اسپائی تھریلر فلم ’بیل باٹم’ (Bell Bottom)' میں نظر آنے والی ہیں۔ تصویر کریڈٹ: Instagram @iamhumaq)