سونم کپور (Sonam Kapoor) اپنے حمل کو لے کر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ اسٹائلش سونم سوشل میڈیا پر اپنے بے بی بمپ کی تصاویر شیئر کر رہی ہیں۔ ساتھ ہی ان کے والد اور بالی ووڈ اداکار انیل کپور نانا بننے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ سونم چونکہ انل کپور کی سب سے بڑی بیٹی ہیں، اس لیے اداکار نانا بننے کو لیکر بہت خوش ہیں، وہیں بہت جذباتی بھی ہیں۔
سونم کپور نے تقریباً ایک ماہ قبل اپنے شوہر آنند آہوجا کے ساتھ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ وہ ماں بننے والی ہیں۔ انل کپور نے یہ خوشی ملتے ہی خوبصورت انداز میں لکھا کہ 'میں نے اپنی زندگی کے سب سے دلچسپ کردار نانا جان بننے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ سونم آپ کو اندازہ بھی نہیں ہوگا کہ یہ خبر دے کر آپ نے مجھے کتنی خوشی دی ہے۔
فخریہ انداز میں والد انل کپور کا مزید کہنا تھا کہ سونم نہ صرف ذاتی بلکہ پروفیشنل زندگی میں بھی بہتر ہیں اور ماں بننے کے بعد وہ خاندان کی دیگر خواتین کی طرح کام کرنے والی ماں کا کردار ادا کریں گی۔ سونم کو اپنا کام بہت پسند ہے، وہ ایک اچھی اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھی بیوی اور بیٹی بھی ہیں، اس لیے اب وہ ایک اچھی ماں بھی بنیں گی۔ مجھے پوری امید ہے کہ بچے کی پیدائش کے بعد وہ اپنے کام پر واپس آئیں گی اور اچھی فلمیں کریں گی۔
بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور حاملہ ہیں ۔ کچھ دنوں پہلے ہی انہوں نے سوشل میڈیا پر اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ ماں بننے والی ہیں ۔ انہوں نے اپنی اور شوہر آنند اہوجا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ حاملہ ہیں ۔ اس کے بعد وہ آنند اہوجا کے اسٹور لانچ کے موقع پر دیکھی گئی تھیں ۔ اس دوران ان کی تصویریں کافی وائرل ہوئی تھیں ۔ وہیں اب سونم کپور نے اپنی کچھ نئی تصویریں شیئر کی ہیں ، جس میں وہ اپنا بے بی بمپ فلانٹ کرتی نظر آرہی ہیں ۔ تصویر : sonamkapoor/instagram
اداکارہ سونم کپور ان دنوں فلموں سے زیادہ اپنی ذاتی زندگی کو لے کر موضوع بحث بنی رہتی ہیں۔ ان دنوں وہ اپنی پہلی پریگنینسی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ اداکارہ نے 21 مارچ کو اپنے شوہر آنند آہوجا کے ساتھ حاملہ ہونے کا اعلان کیا تھا ۔ دریں اثنا اداکارہ کا ایک اور نیا میٹرنٹی فوٹوشوٹ منظر عام پر آیا ہے ، جس میں وہ انتہائی گلیمرس لگ رہی ہیں ۔ تصویر: انسٹاگرام ۔ سونم کپور ۔
بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اپنی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے فینس کو اپنی ذاتی زندگی کی جھلکیاں دکھاتی رہتی ہیں ۔ سونم کپور اکثر اپنے شوہر آنند آہوجا کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ انہوں نے نئے سال کا جشن کافی خاص انداز میں منایا ۔ نئے سال کی تقریبات کے دوران سونم کافی رومانٹک نظر آئیں ۔ انہوں نے آنند کے ساتھ کھل کر لپ لاک کس کیا ، جس کی تصاویر اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ۔ (Photo : @sonamkapoor/Instagram)
انل کپور کی لاڈلی سونم کپور اپنے شوہر آنند آہوجا سے کافی پیار کرتی ہیں ۔ وہ کئی مرتبہ سوشل میڈیا پر اس اظہار بھی کر چکی ہیں ۔ سونم کپور نے سال 2021 کو انتہائی یادگار طریقہ سے الوداع کہتے ہوئے رومانٹک انداز میں نئے سال کا استقبال کیا ۔ سونم نے آنند کے ساتھ لپ لاک کس کرکے نئے سال کا زوردار استقبال کیا۔ (Photo : @sonamkapoor/Instagram)
اداکارہ سونم کپور آئے دن اپنے نئے نئے لکس سے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچاتی رہتی ہیں اور اب ان دنوں وہ اپنے نئے فوٹوشوٹ کو لے کر سرخیوں میں ہیں ۔ سونم کپور نے اپنے فوٹو شوٹ میں سے کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں ، جس میں وہ کافی خوبصورت نظر آرہی ہیں ۔ (Photo Credit: instagram/@sonamkapoor)