مسٹری بوائے کے ساتھ نظر آرہی ہیں بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی بیٹی ایرا ، رومانٹنک تصاویر وائرل
ایرا مسٹر پرفیکشنسٹ عامر اور رینا دتہ کی بیٹی ہیں ۔ کرن جوہر کے شو پر عامر نے کہا تھا کہ ایرا فلم انڈسٹری میں انٹری لینے کیلئے کافی ایکسائٹیڈ ہیں۔

عامر خان کی بیٹی ایرا خان یوں تو لائم لائٹ سے دور رہتی ہیں ، لیکن فی الحال ان کی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہیں ۔ ان تصویروں میں وہ کسی لڑکے کے ساتھ نظر آرہی ہیں ۔

ایرا کے ساتھ جو خاص دوست نظر آرہا ہے ، اس کا نام مشال کرپلانی ہے ۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ یہ ایرا کا بوائے فرینڈ ہے یا ان کے درمیان کیا چل رہا ہے ، لیکن تصویروں سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ یہ دونوں ضرور ہی کوئی خاص بانڈنگ شیئر کرتے ہیں ۔

ویسے یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ ایرا نے مشال کے ساتھ تصویریں شیئر کی ہیں ۔ ایرا پہلے بھی مشال کے ساتھ تصویریں شیئر کرتی آئی ہیں ۔ اتنا ہی نہیں مشال نے ایرا کو ویلنٹائن ڈے پر بھی مبارکباد دی تھی ۔

آئی این ایس کی رپورٹ کی مانیں تو مشال ایک آرٹسٹ ، پروڈیوسر اور کمپوزر ہیں ۔ وہ بھی اکثر ایرا کی تصویریں شیئر کرتے ہیں ۔ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مشال نے ایرا کو "چارمر "کہا تھا ۔

بتادیں کہ ایرا مسٹر پرفیکشنسٹ عامر اور رینا دتہ کی بیٹی ہیں ۔ کرن جوہر کے شو پر عامر نے کہا تھا کہ ایرا فلم انڈسٹری میں انٹری لینے کیلئے کافی ایکسائٹیڈ ہیں۔