سشمیتا سین جہاں للت مودی کے ساتھ اپنے رشتے کو لے کر چرچا میں ہیں، وہیں ان کی بھابھی چارو اسوپا اپنی شادی شدہ زندگی کو لے کر خبروں میں ہیں۔ چارو کی سشمیتا کے بھائی راجیو سین سے طلاق کی خبر ہے۔ سشمیتا نے اس معاملے میں اپنی بھابھی کا ساتھ دیا ہے۔ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق تمام خبروں کے درمیان اداکارہ نے ایک بار پھر اپنی چھٹیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے حیرت میں ڈال دیا ہے۔
ممبئی: چارو اسوپا (Charu Asopa)اور راجیو سین (Rajeev Sen) نے اس سال کے شروع میں علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ چارو اسوپا نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا کہ انہوں نے راجیو سین سے طلاق کے لیے درخواست دائر کر دی ہے۔ علیحدگی کے اعلان کے کچھ ہی دیر بعد، چارو آسوپا نے اپنی تازہ ترین تصاویر سے نیٹیزین کو پوری طرح دنگ کر دیا ہے۔ پیر کو اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کئی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ اپنی بیٹی کے ساتھ پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔ ان تصویروں کے چرچے میں آنے کی وجہ چارو کی مانگ میں لگا سندور ہے۔ (فوٹو کریڈٹ: انسٹاگرام: @asopacharu)
Sushmita-Lalit Modi Net Worth: جب سے بالی ووڈ اداکارہ سشمتا سین (Sushmita Sen) اور بزنس مین للت مودی (Lalit Modi) کے درمیان ڈیٹنگ کی خبریں سامنے آئی ہیں، تب سے سوشل میڈیا پر ان دونوں سے متعلق مسلسل بحث ہو رہی ہیں۔ وہیں، سشمتا سین کو نیٹجنس ’گولڈ ڈگر‘ کہہ کر ٹرول بھی کر رہے ہیں۔ ایسے میں آج ہم آپ کو دونوں کی نیٹ ورتھ بتانے جا رہے ہیں، جسے دیکھ کر آپ بھی جان جائیں گے کہ دونوں میں کون سب سے زیادہ رئیس ہے۔