بیوٹی کوئین سے اداکارہ بنیں سشمیتا سین کو کون نہیں جانتا۔ آج ایک بار پھر سشمیتا اپنی ذاتی زندگی کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ بزنس مین اور آئی پی ایل کے بانی للت مودی کی سوشل میڈیا پر موجود تصاویر نے دنیا کو دونوں کے تعلقات کے بارے انکشاف کر دیا۔ اگرچہ سشمیتا سین نے اب تک اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے لیکن سوشل میڈیا یوزرس اب ان کے نئے رشتے کو اس بات سے جوڑ رہے ہیں جو انہوں نے گزشتہ ماہ مالدیپ سے پوسٹ کی تھی۔
للت مودی اب سشمیتا سین کی زندگی میں ایک نئی محبت بن کر آئے ہیں۔ دونوں کی نئی اور پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو ہنگامہ مچ گیا۔ سشمیتا گزشتہ ماہ مالدیپ کی چھٹیوں پر تھیں۔ ائیرپورٹ پر اپنے بچوں اور بابا کے ساتھ اسپاٹ ہوئی تھیں۔ وہیں ان کی یہ تصاویر دیکھ کر لوگ یہ بات کر رہے ہیں کہ سشمیتا نے للت مودی کے ساتھ اس سفر کا مزہ لیا۔
بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین (Sushmita Sen) ایک بار پھر اپنی محبت کی وجہ سے سرخیوں میں آگئی ہیں۔ سشمیتا سین کچھ عرصے سے روہمن شال کے ساتھ بریک اپ کو لے کر چرچا میں تھیں۔ روہمن سے بریک اپ کے بعد اب سشمیتا للت کمار مودی کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔ للت مودی (Lalit Kumar Modi) نے خود اطلاع دی ہے کہ وہ اور سشمیتا ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔
دراصل، للت نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دو ٹویٹس کیے ہیں۔ پہلے ٹوئٹ میں للت نے سشمیتا کو 'بیٹر ہاف' بتاتے ہوئے ایک خوبصورت کیپشن لکھا، جس کے بعد لوگوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ دونوں نے شادی کر لی ہے۔ پہلے ٹویٹ میں للت نے لکھا، 'فیملی کے ساتھ مالدیپ، سارڈینیا کا دورہ ختم کرنے کے بعد واپس لندن۔ میری 'بیٹر ہاف' سشمیتا سین کے ساتھ ایک نئی شروعات۔۔۔ آخر کار ایک نئی زندگی۔ آج میں چاند پر ہوں۔
آپ کو بتا دیں کہ للت مودی سے پہلے سشمیتا سین ماڈل روہمن شال کو ڈیٹ کر رہی تھیں۔ تاہم سشمیتا نے چند ماہ قبل اپنے انسٹاگرام پر اعلان کیا تھا کہ دونوں کا بریک اپ ہوگیا ہے۔ سشمیتا اور روہمن کے ٹوٹنے سے مداحوں کے دل بھی ٹوٹ گئے۔
سشمیتا سین (Sushmita Sen) نے گزشتہ دسمبر میں اپنے بوائے فرینڈ روہمن شال (Rohman Shawl) کے ساتھ بریک اپ کی خبروں سے مداحوں کو حیران کر دیا تھا۔ اگرچہ اداکارہ نے کہا کہ ہم ہمیشہ دوست رہیں گے۔ جب ان کا رشتہ ٹوٹ گیا تو بہت قیاس آرائیاں ہوئیں، خیر، اس کی وجہ دونوں ہی جانتے ہیں۔ اس واقعہ کو تقریباً ایک مہینہ ہو گیا ہے، اب خبر آئی ہے کہ سشمیتا سین کی روہمن سے ملاقات (Sushmita Sen meeting with Rohman Shawl after breakup) ہوئی ، بات ہوئی، دونوں نے ساتھ سفر بھی کیا۔