உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تنو شری دتہ کا چونکادینے والا انکشاف، بولیں۔ مجھے جان سے مارنے کی کوشش اور پانی میں زہر ملاکر۔۔۔

    نانا پاٹیکر پر MeToo مہم کے تحت الزام لگایا گیا تھا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ تقریباً 2 سال قبل تنوشری دتہ نے اداکار نانا پاٹیکر پر جنسی استحصال کے سنگین الزامات لگائے تھے۔ اس کے بعد وہ کافی عرصے تک تنازعات میں گھری رہیں۔ حالانکہ معاملہ بڑھنے کے بعد پولیس نے بھی مداخلت کرتے ہوئے معاملے کی جانچ کی تھی۔ جس کے بعد نانا پاٹیکر کو کلین چٹ مل گئی تھی۔ اس کے بعد بھی یہ تنازع کافی دیر تک زیر بحث رہا۔ تنوشری سے شروع ہونے والا یہ تنازع ایک بڑا سوشل کیمپئن بن گیا تھا۔ کئی تنوشری کے ساتھ کئی خواتین نے اپنے تجربات شیئر کیے تھے۔