وائلڈ ڈاگ میں اپنی ایک جھلک دکھا چکیں اداکارہ دیا مرزا شادی سے پہلے حاملہ تھیں ۔ کاروباری ویبھو ریکھی سے شادی کرنے کے چار مہینے بعد ہی وہ ماں بننے کو لے کر کافی سرخیوں میں رہیں ۔ آپ کو بتادیں کہ دیا اور ویبھو کی یہ دوسری شادی تھی ۔ شادی کے چار مہینے بعد دونوں نے اپنے پہلے بچے کا بیٹے کے طور پر استقبال کیا ۔
ہندی اور بنگالی فلموں میں کام کرچکیں بہترین اداکارہ کونکن سین کا نام بھی ان اداکاراوں میں شامل ہے، جو شادی سے پہلے حاملہ تھیں ۔ کونکن سین نے بوائے فرینڈ رنویر شوری سے ستمبر 2010 میں شادی تھی ۔ شادی کے چھ مہینے بعد کونکن نے مارچ 2011 میں ایک بیٹے کو جنم دیا ۔ حالانکہ یہ شادی زیادہ دنوں تک نہیں چل سکی اور 2020 میں دونوں کا طلاق ہوگیا ۔
ساوتھ اور ہندی فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والی سری دیوی کے شادی کے فورا بعد ماں بننے کی خبریں نہ صرف اس دور میں سننے کو مل رہی ہیں، بلکہ 80 کی دہائی میں بھی ایسی ہی خبروں نے انڈسٹری کو جھنجھور کر رکھ دیا تھا ۔ جب اداکارہ سری دیوی نے بونی کپور سے شادی کی تھی، تب وہ سات مہینے کی حاملہ تھیں ۔ اس بات کو خود اداکارہ نے بھی ایک انٹرویو میں تسلیم کیا تھا ۔