بڑی خبر! ٹی وی کی مشہور اداکارہ نے کاسٹنگ ڈائریکٹر پر لگایا آبروریزی کا الزام ، کیس درج ، انڈسٹری میں مچی کھلبلی
ورسوا پولیس اسٹیشن میں ایک پولیس افسر کے مطابق اداکارہ نے اپنی شکایت میں بتایا ہے کہ کاسٹنگ ڈائریکٹر نے اداکارہ کو شادی کو جھانسہ دے کر دوسالوں تک اس کی آبروریزی کی ۔

بالی ووڈ کے ایک کاسٹنگ ڈائریکٹر پر ایک ٹی وی اداکارہ نے آبروریزی کا سنگین الزام لگایا ہے ۔ ویب سیریز میں کام کررہی اداکارہ نے کاسٹنگ ڈائریکٹر آیوش تیواری پر آبروریزی کا الزام لگایا ہے ۔ اداکارہ کے بیان کی بنیاد پر ورسوا پولیس اسٹیشن میں آیوش تیواری کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ کاسٹنگ ڈائریکٹر کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 376 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے اور معاملہ کی جانچ شروع کردی گئی ہے ۔ (علامتی تصویر)

ورسوا پولیس اسٹیشن میں ایک پولیس افسر کے مطابق اداکارہ نے اپنی شکایت میں بتایا ہے کہ کاسٹنگ ڈائریکٹر نے اداکارہ کو شادی کو جھانسہ دے کر دوسالوں تک اس کی آبروریزی کی ۔ (علامتی تصویر)

اس خبر کے بعد ایک مرتبہ پھر انڈسٹری میں اتھل پتھل مچ گئی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ اداکارہ ، کاسٹنگ ڈائریکٹر کے ساتھ ایک ویب سیریز میں کام بھی کررہی تھی ۔ (علامتی تصویر)

اداکارہ نے 26 نومبر کو ممبئی ورسوا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی ۔ حالانکہ ملزم کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے ۔ (علامتی تصویر)

اداکارہ کی شکایت پر پولیس نے معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے ۔ پولیس افسر کے مطابق معاملہ کی جانچ کے بعد ہی پتہ چل سکے گا کہ پورا معاملہ کیا ہے ۔ فی الحال اس پورے معاملہ پر انڈسٹڑی سے کسی کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے ۔