ساؤتھ کے بہترین اداکار پربھاس آدی پروش میں مرکزی کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ یہ فلم اپنے اعلان کے بعد سے ہی خبروں میں ہے۔ اس فلم میں پربھاس کے علاوہ بالی ووڈ اداکار سیف علی خان، کریتی سینن بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم کے ہدایت کار اوم راوت ہیں۔ یہ فلم 12 جنوری 2023 کو سینما گھروں میں رلیز ہونی تھی جس کے بعد اس کی تاریخ تبدیل کر دی گئی۔