بالی ووڈ میں "چھما چھما "اور "رنگیلا "گرل کے نام سے مشہور فلم اسٹار ارمیلا ماتونڈکر اب سیاسی اننگز شروع کرنے جارہی ہیں ۔ ارمیلا بدھ کو کانگریس میں شامل ہوگئیں ۔ ارمیلا نے دہلی میں کانگریس صدر راہل گاندھی سے ملاقات کرکے باضابطہ طور پر پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔