شیرا کے نام سے جانے والے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے باڈی گارڈ نے سیاست میں قدم رکھتے ہوئے جمعہ کو شیو سینا میں شامل ہوگئے ہیں۔ بتادیں کہ جمعہ کوگرمیت سنگھ جولی یعنی سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا نے پارٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے اور یووا سینا صدر آدتیہ ٹھاکرے کی موجودگی میں شیوسینا میں شمولیت اختیار کی۔
ممبئی مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2019 کیلئے تشہیر کا آج یعنی سنیچر کو آخری دن ہت۔ تشہیر کے آخری لمحوں میں سیاسی پارٹیوں نے ووٹروں کو اپنے پالے میں کرنے کیلئے پوری طاقت جھونک دی ہے۔ اسی پہر میں فلم اداکار سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا شیوسینا میں شامل ہوگئے ہیں۔ ا س کی تصویر انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔