تونیشا کی موت کے معاملہ شیزان کی بہنوں نے کہا: ہماری خاموشی کو کمزوری سمجھا جارہا ہے ۔ شیزان کی بہن فلک ناز نے کہا کہ تونیشا شرما ان کی بہن جیسی تھیں۔ اگرچہ ان دونوں میں خون کا رشتہ نہیں تھا لیکن ان کے تعلقات بہت اچھے تھے۔ تونیشا کی موت کے کیس میں شیزان کا نام سامنے آنے کے بعد ان کی بہنوں فلک ناز اور شفق ناز، والدہ کہکشاں خان اور ملزم شیزان کے وکیل شیلیندر مشرا نے میڈیا کے سامنے اپنا موقف پیش کیا۔
تصویر: @falaqnaazz/Instagram
انہوں نے دعویٰ کیا کہ 21 ویں ایپی سوڈ کو دیکھیں، تونیشا نے جو کپڑا پہنا تھا اسے گنیش چترتھی کے دوران شوٹ کیلئے پہنا تھا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی تصویر بھی دکھائی۔ شیزان کے اہل خانہ نے انسٹاگرام پوسٹ کا ایک پرنٹ آؤٹ دکھایا، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اسے تونیشا نے خود 3 ستمبر 2022 کو اپ لوڈ کیا تھا اور لکھا تھا- گنیش چترتھی مبارک ہو... یہ سیٹ سے ہے... شوٹنگ کے لیے حجاب پہننا ہے۔