ساوتھ سنیما (South Cinema) کی خوبصورت اداکارہ میں سے ایک پوجا ہیگڑے (Pooja Hegde) ان دنوں اپنی فلم ’رادھے شیام‘ (Radhe Shyam) اور اداکار پربھاس کے ساتھ اپنے ’ان پروفیشنل بیہیویئر‘ کو لے کر سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ اسی درمیان انہوں نے انسٹاگرام پر اورینج کلر کی ڈریس میں تصاویر شیئر کی ہیں، جس سے وہ قہر برپا کر رہی ہیں۔ ایسے میں آپ کو اس ڈریس کی قیمت بتا رہے ہیں، جو حیران کر دینے والی ہے۔
خیر، اگر پوجا ہیگڑے کی اپ کمنگ فلموں (Pooja Hegde Movies) کی بات کی جائے تو وہ رنویر سنگھ (Ranveer singh) کے ساتھ ‘سرکرس (cirkus)‘، پربھاس (Prabhas) کے ساتھ ’رادھے شیام‘ (Radhe Shyam)، سلمان خان (Salman khan) کے ساتھ ’کبھی عید کبھی دیوالی (Kabhi Eid Kabhi Diwali)‘، ’آچاریہ‘ میں چرنجیوی (Chiranjeevi) اور رام چرن (Ram Charan) کے ساتھ نظر آنے والی ہیں۔ اس کے علاوہ بھی ان کے پاس کئی فلمیں پائپ لائن میں ہیں۔
بالی ووڈ اور ساوتھ سنیما (South Cinema) میں اداکاری کا لوہا منوا چکی اداکارہ پوجا ہیگڑے (Pooja Hegde) ان دنوں مالدیپ میں چھٹیاں منا رہی ہیں۔ وہاں سے وہ اپنی ایک کے بعد ایک تصاویر انسٹا گرام (Pooja Hegde instagram) پر شیئر کر رہی ہیں۔ ایسے میں اب انہوں نے اپنی کچھ تصاویر بکنی میں شیئر کی ہے، جس میں وہ چاکلیٹی رنگ کی بکنی میں پول میں ناشتہ کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں اور اس میں ان کا غضب کا سوئیگ دیکھنے کے لئے مل رہا ہے۔