آج کل شارٹ فلموں کا دورہے۔ اور اسی دوڑ طرح وزیر اعظم نریند مودی کی زندگی پر بنی ایک شارٹ فلم بھی شامل ہو گئی ہے۔ فلم کا نام ہے ’ چلے جیتے ہیں‘ کچھ روز قبل ہی راشٹرا پتی بھون میں اس فلم کی اسپیشل اسکرینگ منعقد کی گئی۔ اس درمیان صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند سمیت کئی جانی-مانی شخصیات نے یہ فلم دیکھی۔
اسکرینگ کے بعد صدر جمہوریہ نے فلم کے بارے میں اپنا رد عمل ٹویٹر کے ذریعہ پیش کیا، انہوں نے لکھا’ یہ فلم ایک اہم سوال کے بارے میں بات کرتی ہے۔ وہ سوال ہےکہ ہماری زندگی کا مقصد کیا ہے۔ زندگی میں ایک مقصد ڈھونڈنا بہت ضروری ہے۔ یہ سوامی ویوکانند کے’ وہی جیتے ہیں، جو دوسروں کے لئے جیتے ہیں‘ کے نظریہ پر مبنی ہے۔ نائب صدر نے بھی اسکرینگ کے دوران اپنے خیا لات ظاہر کئے۔