لاک ڈاون میں اترا بالی ووڈ اداکاراوں کا میک اپ ، دیکھیں میک اپ کے بغیر کیسی نظر آتی ہیں گلیمرس کوئن
بالی ووڈ اسٹارس بھی اپنے گھروں میں وقت گزار رہے ہیں ۔ تاہم سبھی اسٹارس سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں ۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے اکیس دنوں کا لاک ڈاون ہے ۔ سبھی لوگ اپنے اپنے گھروں میں ہی ہیں ۔ بالی ووڈ اسٹارس بھی اپنے گھروں میں وقت گزار رہے ہیں ۔ تاہم سبھی اسٹارس سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں ۔ یہی نہیں اس لاک ڈاون کی وجہ سے سبھی اداکارائیں نو میک اپ لک میں نظر آرہی ہیں ۔ اداکارہ کیرتی سین نے گانا گاتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کیا تھا ، جس میں وہ میک اپ کے بغیر نظر آرہی ہیں ۔ یہ تصویرکیرتی کے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر ویڈیو سے لی گئی ہے ۔

اداکارہ کٹرینہ کیف بھی سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہوگئی ہیں ۔ نو میک اپ لک میں ان کی کئی تصویریں اور ویڈیوز ان کے انسٹاگرام اکاونٹ پر مل جائیں گے ۔

بھوجپو کی مشہور اداکارہ مونالیسا گھر میں رہ رہیں اور اس درمیان انہوں نے کتاب کو اپنا ساتھی بنالیا ہے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

اداکارہ سونم کپور لندن سے لوٹی ہیں ۔ انہوں نے لندن سے لوٹتے ہی خود کو آئسولیشن میں رکھ رکھا ہے ۔ ان کے نو میک اپ کے کئی ویڈیوز سامنے آئے ہیں ۔ یہ تصویر سونم کے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر ویڈیو سے لی گئی ہے ۔

دیپیکا پڈوکون گھر پر ہی رہ کر اپنی اسکن کو پیمپر کررہی ہیں ۔ میک اپ کے بغیر وہ انتہائی خوبصورت نظر آرہی ہیں ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

ملائیکہ اروڑہ نے بھی کھانا بنانے کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے ، جس میں وہ میک اپ کے بغیر نظر آرہی ہیں ۔ انسٹاگرام پر ملائیکہ کے اکاونٹ سے شیئر کی گئی ویڈیو سے لی گئی تصویر ۔