ہاردک پانڈیا کے بعد مداح امید کررہے ہیں کہ کے ایل راہل اور اداکارہ اتھیا شیٹی بھی اپنے رشتے کو لے کر دنیا کے سامنے آئیں گے ۔ دونوں کے درمیان معاشقہ کی کافی طویل عرصہ سے بحث چل رہی ہے ۔
6/ 2
حالانکہ اتھیا شیٹی کے والد اور اداکار سنیل شیٹی نے ایک طرح سے بیٹی کی لو لائف پر مہر لگادی ہے ۔ سنیل شیٹی نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ بچے کس کو ڈیٹ کررہے ہیں اور انہیں اس سے کوئی پریشانی نہیں ہے ۔
6/ 3
سنیل شیٹی نے کہا کہ اتھیا کی لو لائف سے بھی انہیں کوئی پریشانی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بچوں سے بہت پیار کرتے ہیں اور ان سے بھی جنہیں وہ ڈیٹ کر رہے ہیں ۔
6/ 4
انہوں نے اپنے دونوں بچوں اہان اور اتھیا کے پارٹنرس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے بچے جنہیں ڈیٹ کررہے ہیں وہ اچھے ہیں اور دونوں کے اہل خانہ بھی نرم مزاج کے ہیں ۔ وہ کسی دستانے کی طرح ہمارے ساتھ فٹ ہوتے ہیں ۔
6/ 5
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کے ایل راہل نے اتھیا شیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی ، جس کے بعد سے ہی دونوں کے درمیان معاشقہ کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں ۔ حالانکہ دونوں نے ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا ہے ۔
6/ 6
اتھیا نے رومانٹک ایکشن فلم ہیرو سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا ، جو 2015 میں ریلیز ہوئی تھی ۔ اتھیا حال ہی میں نواز الدین صدیقی کے ساتھ موتی چور چکناچور فلم میں بھی نظر آئی تھیں ۔