ممبئی: ٹی وی کی سمر یعنی دپیکا ککڑ ابراہیم کے حمل کا سوشل میڈیا پر کافی عرصے سے چرچا تھی، حالانکہ اداکارہ نے اب تک ان خبروں پر خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔ اداکارہ اور ان کے شوہر شعیب ابراہیم نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ اب تک دونوں نے اس خبر پر پردہ ڈال رکھا تھا لیکن خود اب اداکارہ نے اس بات کا انکشاف کر دیا ہے۔
تصویر شیئر کرتے ہوئے دیپیکا نے کیپشن میں ماں بننے کی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا- 'شکر، خوشی، جوش اور ساتھ ہی گھبراہٹ بھی سے بھرے دلوں کے ساتھ، میں آپ سب کے ساتھ یہ خبر شیئر کر رہی ہوں کہ یہ ہماری زندگی کا سب سے خوبصورت دور ہے۔ ہاں، ہم اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔ جلد ہی والدین بننے جا رہے ہیں۔ الحمدللہ، ہمارے چھوٹے بچے کے لیے آپ کی بہت سی دعاؤں اور محبتوں کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی دیپیکا نے #shoaika #parentstobe جیسے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے ہیں۔