بالی ووڈ اداکار سلمان خان Salman khan اور ان کے والد سلیم خان کو ملنے والے دھمکی آمیز خط کے معاملے میں شک کی سوئی گینگسٹر لارنس بشنوئی Lawrence Bishnoi پر اٹکی ہوئی ہے۔ دہلی پولیس نے اداکار سلمان خان کو ملنے والے دھمکی آمیز خط کے سلسلے میں تحقیقات تیز کر دی ہے اور پیر کو جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی سے پوچھ گچھ کی ہے۔ اگر دہلی پولیس کی بات مانی جائے تو لارنس بشنوئی نے کہا کہ اس معاملے میں اس کا کوئی ہاتھ نہیں ہے اور وہ نہیں جانتا کہ یہ خط کس نے جاری کیا ہے۔
دراصل ممبئی پولیس نے پیر کو بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان کا بیان ریکارڈ کیا تھا، جنہیں ایک دن پہلے ایک خط موصول ہوا تھا کہ باپ بیٹے کی جوڑی کا وہی حشر ہوگا جو پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کا ہوا تھا۔ ایک اہلکار نے بتایا تھا کہ بانڈرہ میں سلمان خان کے گھر کا دورہ کرنے اور گھر کے ارد گرد سکیورٹی بڑھانے کے بعد پولیس اداکار کا بیان ریکارڈ نہیں کر سکی کیونکہ وہ دستیاب نہیں تھے۔
سلمان خان کو اتوار کو ایک دھمکی آمیز خط ملا ۔ یہ خط ان کے والد سلیم خان کو ملا ، جس کے بعد باندرہ پولیس اس کی جانچ میں مصروف ہوگئی ہے ۔ باندرہ پولیس نے ایک نامعلوم شخص کے خلاف کیس درج کیا ہے اور آگے کی جانچ کی جارہی ہے ۔ بتادیں کہ یہ دھمکی آمیز خط سلیم خان کو اس وقت ملا جب وہ مارننگ واک پر نکلے تھے ۔
بتایا جاتا ہے کہ اس کی وجہ سلمان خان کا کالا ہرن شکار کا معاملہ تھا، کیونکہ گینگسٹر لارینس بشنوئی سماج سے ہے ، جو کالے ہرن کو ایک مقدس جانور مانتا ہے ، اس لئے جب سلمان خان کو کالے ہرن شکار معاملہ میں ملزم بنایا گیا تو لارینس کافی ناراض تھا ۔ ان دھمکیوں کے بعد سلمان خان کی سیکورٹی سخت کردی گئی تھی ۔