بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا (Dia Mirza) نے سال 2021 میں کئی سارے سرپرائز اپنے مداحوں کو دیئے۔ پہلے بزنس مین اور انوسٹر ویبھو ریکھی (Vaibhav Rekhi) کے ساتھ شادی، پھر ہنی مون پر سوتیلی بیٹی سمائرا کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر اور وہاں سے واپس آنے کے بعد اپنی پریگننسی (حمل) کی جانکاری دے کر انہوں نے اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔ گزشتہ دنوں دیا مرزا نے اپنی مالدیپ ٹرپ کی کچھ تصاویر کو شیئر کیا تھا، جس کے بعد قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ دیا مرزا پریگننسی کے ان دنوں میں اپنے ہنی مون ٹرپ کو یاد کر رہی ہیں۔ اب انہوں نے آج یہ اطلاع دے کر مداحوں کو ایک بار پھر حیران کردیا کہ وہ دو ماہ پہلے یعنی 14 مئی کو ہی ماں بن چکی ہیں۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے اپنے بیٹے کے نام کا بھی انکشاف کیا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کیا لمبا پوسٹ سوشل میڈیا پر دیا مرزا نے جب سے اپنی پریگننسی کا ذکر مداحوں کے ساتھ کیا ہے، تبھی سے مداح ان کے ننھے مہمان کے انتظار میں ہیں۔ دیا مرزا نے آج سوشل میڈیا پر ایک لمبا پوسٹ شیئر کرکے بتایا کہ دو ماہ پہلے ہی وہ ماں بن چکی ہیں۔ بیٹے کا نام ہے اویان آزاد ریکھی اس کے ساتھ ہی، اداکارہ دیا مرزا (Dia Mirza) نے بتایا کہ انہوں نے اور ان کے شوہر ویبھو ریکھی (Vaibhav Rekhi) نے اپنے بیٹے کا نام اویان آزاد ریکھی (AVYAAN AZAAD REKHI) رکھا ہے۔ اویان آزاد ریکھی کے معنی ' اعلیٰ اور کامل' کے ہیں۔
دیا مرزا نے سوشل میڈیا پر جو پوسٹ شیئر کیا ہے، اس میں انہوں نے یہ ذکر کیا ہے کہ ان کی ڈلیوری جلدی (قبل از وقت) ہوگئی ہے۔ یعنی واضح ہے کہ انہوں نے پری میچیور بیبی (قبل از وقت زچگی) دیا ہے۔ اداکارہ دیا مرزا نے بتایا کہ قبل از وقت ڈیلیوری ہونے کی وجہ سے اویان آزاد کو آئی سی یو میں رکھا گیا تھا۔ انہوں نے اپنے مداحوں اور خیرخواہوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
دیا مرزا نے لکھا ہے کہ بچہ ابھی بھی اسپتال میں ہے، جلد ہی اسے گھر لایا جائے گا۔ دیا مرزا نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ میری پریگننسی کے دوران اچانک اپینڈیکٹومی کرنی پڑی اور جس کی وجہ سے بہت خطرناک بیکٹیریا کا انفیکشن ہوا، جس سے خطرناک سیپسس ہوسکتا تھا۔ شکر ہے ڈاکٹروں کی وقت پر دھیان رکھنے کی وجہ سے ایمرجنسی سی سیکشن کے ذریعہ بچے کی صحیح سلامت پیدائش ہوگئی۔
دیا مرزا کی یہ تصویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر اداکارہ کے فین ٹینشن یں ہیں۔ دراصل اداکارہ کی شیئر کی گئی اس تصویر میں ان کے چہرے اور ہاتھوں پر چوٹیں نظر آرہی ہیں جسے دیکھنے کے بعد اداکارہ مسلسل کمینٹ کرتے ہوئے ان کا حال پوچھ رہے ہیں۔ دیا مرزا کی یہ تصویر دیکھ کر ان کے فینس کو لگا کہ اداکارہ کو چوٹ لگ گئی ہے۔ ایسے میں ٹینشن میں آکر لوگ ان کا حال پوچھنے لگے۔
تصویر شیئر کرتے ہوئے دیا مرزا نے کیپشن میں لکھا، میڈیٹیشن بہت ہی مشکل ہے۔ کاش ہر شخص اس کی طاقت کو سمجھ پاتا، یہ زندگی بدل دینے والا ہے۔ چاہے میں گھر پر رہوں یا کام پر میڈیٹیشن ہر جگہ میرے روٹین کا حصہ ہے۔ اداکارہ کے کیپشن سے صاف ہے کہ ان کی چوٹ اصلی نہیں ہے بلکہ میڈیٹیشن کے موق پر یہ تصویر دیا نے شیئر کی تھی۔
حالانکہ یہ دیا مرزا کی بی ٹی ایس یعنی بی ہائنڈ دا سین فوٹو ہے جس میں وہ برفیلی لوکیشن میں نظر آرہی ہیں۔ فین ان کے کیپشن کو دھیان دئے بغیر ان کی خیریت پوچھنے لگے جبکہ اداکارہ نے یہ فوٹو ورلڈ میڈیٹیشن ڈے کے موقع پر شیئر کی تھی۔ دیا مرزا کی یہ فوٹو ان کی فلم کافر کے سیٹ کی ہے جو اداکارہ کے فینس کیلئے ٹینشن کا سبب بن گئی۔ (photo credit: instagram/@diamirzaofficial)
اداکارہ دیا مرزا نے 15 فروری 2021 کو کاروباری ویبھو ریکھی کے ساتھ دوسری شادی کی تھی ۔ یہ شادی کئی وجوہات سے سرخیوں میں رہی تھی ۔ اس شادی کو انہوں نے کافی نارمل رکھا تھا ۔ شادی میں زیادہ دکھاوا نہیں کیا گیا بلکہ دونوں کے قریبی دوستوں اور اہل خانہ کی موجودگی میں شادی ہوئی تھی ۔ تصویر : @diamirzaofficial/Instagram
بلیک اینڈ وہائٹ ویڈیو میں دیا مرزا کو اپنی بلڈنگ کی چھت پر دیکھا جا سکتا ہے، جس میں انہیں ورک آوٹ اور یوگا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ دیا مرزا کے ساتھ ایک پروفیشنل انسٹرکچر بھی نظر آرہے ہیں، جو انہیں یوگا اور ورک آوٹ سے متعلق احکامات دے رہے ہیں۔ ویڈیو سے صاف ظاہر ہے کہ دیا مرزا پریگننسی میں اپنا پورا خیال رکھ رہی ہیں اور یوگا کے ذریعہ اپنے ہونے والے بچے کا بھی پورا خیال رکھ رہی ہیں۔ دیا مرزا جلد ہی اپنے پہلے بچے کو جنم دینے والی ہیں۔
دیا مرزا کے ذریعہ اپنے حمل کے اعلان کے بعد قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ دیا مرزا نے حمل کی وجہ سے ہی شادی کی ہے۔ لیکن، اداکارہ نے واضح کیا کہ جب اور ویبھو ریکھی شادی کی پلاننگ کررہے تھے، اسی دوران انہیں اپنی پریگننسی کا پتہ چلا تھا۔ مطلب دیا مرزا نے اپنے حمل کی وجہ سے شادی نہیں کی۔ بلکہ میڈیکل وجوہات سے انہوں نے پہلے اپنی پریگننسی کا انکشاف نہیں کیا تھا۔ دیا مرزا اسی سال فروری میں ویبھو ریکھی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔ شادی کے بعد ہی انہوں نے اپنے مداحوں کو پریگننسی کی اطلاع دی تھی۔
اداکارہ دیا مرزا نے 15 فروری 2021 کو کاروباری ویبھو ریکھی کے ساتھ دوسری شادی کی تھی ۔ یہ شادی کئی وجوہات سے سرخیوں میں رہی تھی ۔ اس شادی کو انہوں نے کافی نارمل رکھا تھا ۔ شادی میں زیادہ دکھاوا نہیں کیا گیا بلکہ دونوں کے قریبی دوستوں اور اہل خانہ کی موجودگی میں شادی ہوئی تھی ۔ تصویر : @diamirzaofficial/Instagram
بروٹ کو دئے ایک انٹرویو میں دیا مرزا نے بتایا کہ گزشتہ مرتبہ میں نے اپنے سارے کپڑوں کی نیلامی کردی تھی اور اس مرتبہ میں نے یہ یقینی بنایا کہ ایسے کپڑے شادی کیلئے خریدے جائیں ، جنہیں میں دوبارہ بھی پہن سکوں ۔ یہاں تک کہ میرے شوہر ویبھو نے بھی ایسے کپڑے خریدے تھے ، جنہیں وہ زندگی بھر پہن سکتے تھے ۔ تصویر : @diamirzaofficial/Instagram
گزشتہ سال جنوری 2020 میں کرکٹر ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹان کووک نے اپنے پہلے بچے کے اس دنیا میں آنے کی اطلاع لوگوں سے شیئر کی تھی۔ شادی کے 7 ماہ بعد ہی جولائی 2020 میں نتاشا نے بیٹے کو جنم دیا تھا۔ ہاردک پانڈیا کی زندگی میں منگنی سے لے کر والد بننے تک کا سفر کافی دلچسپ اور یادگار رہا ہے۔ تصویر کریڈٹ: natasastankovic__/Instagram)
بالی ووڈ اداکارہ اور ملائیکہ اروڑہ (Malaika Arora) کی چھوٹی بہن امرتا اروڑہ (Amrita Arora) نے ریئل اسٹیٹ بزنس مین شکیل سے شادی کی ہے۔ امرتا اروڑہ کو لے کر بھی میڈیا میں یہی خبر سامنے آئی تھی کہ امرتا نے اپنے بوائے فرینڈ شکیل سے حمل کے بعد ہی شادی کی تھی۔ تصویر کریڈٹ: amuaroraofficial/Instagram)