دیپیکا پادوکون (Deepika Padukone) بالی ووڈ کی ان ٹاپ اداکارہ میں شمار کی جاتی ہیں، جو بے حد بنداس طریقے سے اپنے دل کی بات لوگوں کے سامنے رکھتی ہیں۔ ان کی باتیں اتنی شاندار ہوتی ہیں کہ لوگ ان سے آسانی سے ایمپریس ہوجاتے ہیں اور ان کی اس خوبی کے قائل بن جاتے ہیں۔ ایک بار پھر سے کچھ ایسا ہی دیپیکا پادوکون اور ’ووگ انڈیا‘ (Vogue India) میگزین کے درمیان ہوئی بات چیت میں دیکھنے کو ملا۔ (تصویرکریڈٹ: انسٹا گرام: @deepikapadukone)
دیپیکا پادوکون کے یہ انکشاف واقعی میں فینس کے لئے کافی دلچسپ ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ دیپیکا پادوکون بھی ڈپریشن کا سامنا کرچکی ہیں۔ حالانکہ اب وہ ان کا یہ برا دور گزر چکا ہے اور اب وہ بہت آگے بڑھ چکی ہیں۔ دیپیکا پادوکون کی یہ خوبی رہی ہے کہ وہ ہر ایک لمحے کو مستی کے ساتھ انجوائے کرتی ہیں۔ وہ اب اپنے کامیاب کیریئر کے ساتھ اپنے شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ ’ہیپی میرڈ لائف‘ کا انجوائے کر رہی ہیں۔ (تصویرکریڈٹ: انسٹا گرام: @deepikapadukone)
میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ دیپیکا پادوکون کسی ایک اشتہار کے لئے تقریباً 8-10 کروڑ روپئے لیتی ہیں۔ واضح رہے کہ اپنی کمائی کی بدولت دیپیکا پادوکون کا نام فوبرس 2019 کی سیلیب لسٹ میں 10واں مقام رہا ہے، جبکہ 2018 میں دیپیکا پادوکون چوتھے مقام پر تھیں۔ (تصویرکریڈٹ: انسٹا گرام: @deepikapadukone)
اب دیپیکا پادوکون کی آںے والی فلموں کے بارے میں بات کریں تو وہ رتک روشن کے ساتھ فائٹر میں نظر آئیں گی۔ وہ اس فلم میں پہلی بار ایکشن کرتی دیکھتی ہوئی دیکھی جائیں گی۔ اس کے بعد وہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان میں لیڈ رول میں دیکھی جائیں گی۔ واضح رہے کہ آخری بار دیپیکا پادوکون کو رنویر سنگھ کی فلم ‘83‘ میں دیکھا گیا تھا۔ (تصویرکریڈٹ: انسٹا گرام: @deepikapadukone)