உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ’لگان‘ سے ’گنگوبائی‘ تک... رانی مکھرجی نے ٹھکرا دیئے تھے ان بہترین فلموں کے آفر

    وقت کے ساتھ اداکارہ رانی مکھرجی (Rani Mukerji) نے اپنی صلاحیت سے بالی ووڈ انڈسٹری میں ایک مضبوط پہچان بنائی ہے۔ ان کا نام کی دہائی کی ٹاپ اداکارہ کی فہرست میں شامل ہے۔ اداکارہ کو نہ صرف ان کی اداکاری اسکل کے لئے بلکہ ان کے لُکس کے لئے بھی خوب پسند کیا جاتا ہے۔ رانی نے فلم ’راجا کی آئے گی بارات‘ سے انڈسٹری میں قدم رکھا تھا، اس کے بعد آپ نے شاندار کیریئر میں ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘، ‘حد کردی آپ نے‘ ’بادل‘، ’ساتھیا‘ جیسی فلموں سے مداحوں کا بہت سارا پیار پایا۔