بالی ووڈ کے معروف اداکار و شہنشاہ جذبات دلیپ کمار (Dilip Kumar)، محمد یوسف خان کا 7 جولائی 2021 کو ایک طویل بیماری کے بعد اتنقال ہوگیا ہے۔ دلیپ کمار نے صبح 7 بج کر 30منٹ پر آخری سانس لی ہے۔ وہ ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں زیر علاج تھے۔ دلیپ کمار 98 بر س کے تھے ۔ دلیپ کمار ایک طویل عرضہ سے بیمار تھے اور دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانون ہمیشہ دعاؤں کی اپیل کرتی رہتی تھیں۔ دلیپ کمار کے انتقال کے بعد بالی ووڈ میں غم کی لہر دیکھی جارہی ہے۔
وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی دلیپ کمار کے انتقال کی خبر سن کر ان کی بیوی سائرہ بانو کو فون پر بات کرکے ان کو تسلی دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا، دلیپ کمار کا جانا ہماری ثقافتی دنیا کیلئے ایک بڑا نقصان ہے۔ ان کے کنبے ، دوستوں اور لاتعداد مداحوں کے لئے ہمدردی ہے۔ twitter: Narendra Modi
بتادیں کہ سائرہ بانو مسلسل دلیپ کمار کیلئے فینس سے درخواست کر رہی تھیں انہو نے اپنے آخری ٹویٹ میں لکھا تھا ، ہم دلیپ صاحب پر خدا کی بڑی مہربانی کیلئے شکرگزار ہیں کہ ان کی صحت میں سدھار ہو رہا ہے۔ ہم ابھی بھی اسپتال میں ہیں اور آپ سے دعائیں کرنے کی درخواست کرتے ہیں تاکہ انشااللہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں اور جلد ہی انہیں چھٹی مل جائے۔ وہیں دلیپ کمار کے فینس بھی ان کی صحت کی دعا کر رہے تھے لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ آج انہوں نے دار فانی کو الوداع کہہ دیا۔
کئی دہائیوں تک بڑی اسکرین پر راج کرنے والے اداکار دلیپ کمار (محمد یوسف خان) Muhammed Yusuf Khan آج ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔ وہ پچھلے مہینے سے ہی سانس کی دشواریوں میں مبتلا تھے۔ جس کی وجہ سے انہیں ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اسی اسپتال میں 98 سالہ دلیپ کمار Dilip Kumar نے آخری سانس لی۔ رپورٹ کے مطابق دلیپ کمار کی تدفین ممبئی کے جو ہو قبرستان میں بعد نماز عصر ہوگی۔
دلیپ کمار نے ہمیشہ کے لئے دنیا کو الوداع کہہ دیاہے۔ انہوں نے آج صبح 7.30 بجے آخری سانس لیا۔ دلیپ کمار کو سانس لینے میں دشواری کے سبب 29 جون کو ایک بار پھر ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ صحت کی خرابی کی وجہ سے انہیں اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی وفات کے بعد نہ صرف بالی ووڈ بلکہ ان کے مداحوں میں بھی غم کی لہر دیکھی جارہی ہے۔
دلیپ کمار کے ڈاکٹر جلیل پارکر نے ان کی موت کی خبر کی تصدیق کردی ہے۔ دلیپ کمار کی آخری رسومات آج ممبئی کے سنٹا کروز قبرستان میں ادا کی جائیں گی۔ دلیپ کمار کے اسپتال میں داخل ہونے کے بعد ، ان کی اہلیہ سائرہ بانو مستقل طور پر مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق تازہ معلومات بانٹ رہی تھیں۔ گزشتہ روز ہی ، انہوں نے کہا تھا کہ اب دلیپ کمار کو ایک بار پھر دعاؤں کی ضرورت ہے۔
وہیں اس سے پہلے بھی سائرہ بانو نے دلیپ کمار کی صحت کا اپڈیٹ دیتے ہوئے اسپتال سے تصویر شیئر کی تھی۔ یہ تصویر اسپتال کے اس روم کی ہے جہاں دلیپ کمار داخل ہیں۔ فوتو میں دلیپ کمار کے ساتھ سائرہ بانو بھی نظر آرہی ہیں۔ تصویر میں جہاں دلیپ کمار کی آنکھیں بند ہیں تو وہیں سائرہ بانو انہیں دیکھتی نظر آرہی ہٰن اور اپنے ہاتھ سے دلیپ کمار کے ہاتھ پکڑا ہوا ہے۔ بتادیں کہ کمار کو صحت خراب ہونے کے چلتے اتوار کو ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
ممبئی: کئی دہائیوں تک بڑی اسکرین پر راج کرنے والے اداکار دلیپ کمار آج ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔ وہ پچھلے مہینے سے ہی سانس کی دشواریوں میں مبتلا تھے۔ جس کی وجہ سے انہیں ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں داخل کرایا گیاتھاتاہم آج صبح ساڑھے7 بجے وہ مالک کے حقیقی سے جاملے۔ دلیپ کمار نے ایک طویل عرصہ تک سامعین کو محظوظ کیا۔ آج صرف انکی کی یادیں ہمارے پاس باقی ہیں۔ آئیے ایک کے بعد ایک دلیپ کمار کی کچھ بہترین فلموں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ فائل فوٹو