اس وجہ سے ’عشق’ کے بعد کسی فلم میں ساتھ نہیں نظر آئے عامر خان - جوہی چاولہ، سالوں تک بند تھی بات چیت
حال ہی میں فلم ’عشق (Ishq)’ کی ریلیز کو 23 سال پورے ہوئے۔ یہ فلم 28 نومبر سال، 1997 میں پورے ملک مین ریلیز ہوئی تھی۔ فلم میں عامر خان (Aamir Khan) اور جوہی چاولہ (Juhi chawla) کے علاوہ اجے دیوگن اور کاجول بھی اہم کردار میں تھے۔

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار عامر خان(Aamir Khan) اور اداکارہ جوہی چاولہ نے ایک ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ 1988 میں ریلیز ہوئی ’قیامت سے قیامت تک’ عامر خان اور جوہی چاولہ (Juhi chawla) کی پہلی بالی ووڈ فلم تھی اور اپنی پہلی فلم سے ان دونوں نے ہنگامہ مچا دیا تھا۔ اس کے بعد بھی یہ جوڑی کئی فلموں میں نظر آئی، لیکن پھر ایسا کیا ہوا جو فلم ’عشق (Ishq)' کے بعد دونوں کبھی بھی بڑے پردے پر ساتھ نظر نہیں آئے۔

دراصل، حال ہی میں فلم ’عشق’ کی ریلیز کو 23 سال پورے ہوئے۔ یہ فلم 28 نومبر 1997 کو پورے ملک میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم ہٹ بھی ہوئی۔ اس فلم میں عامر خان اور جوہی چاولہ کے علاوہ اجے دیوگن اور کاجول بھی اہم کردار میں تھے۔

اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ایسا کیا ہوا، جو فلم ’عشق‘ کے بعد عامر خان - جوہی چاولہ کی جوڑی پھر کسی دوسری فلموں میں نظر نہیں آئی، تو چلئے آپ کو بتاتے ہیں پوری کہانی۔ دراصل، جب فلم ’عشق’ کی شوٹنگ چل رہی تھی تو سیٹ پر ایک بار پھر عامر خان نے جوہی چاولہ سے ایسا مذاق کیا، جو ان کے رشتے پر بھاری پڑ گیا۔

میڈیا رپورٹس کی مانیں تو شوٹنگ سیٹ پر عامر خان نے جوہی چاولہ کا ہاتھ مانگا اور کہا کہ انہیں جیوتشی کی جانکاری ہے، تو جوہی چاولہ نے اپنا ہاتھ دکھانے کے لئے عامر خان کو اپنا ہاتھ دیا، لیکن عامر خان نے جوہی چاولہ پر تھوک دیا، جس سے وہ بہت ناراض ہوگئیں۔ جوہی چاولہ کو عامر خان کا وہ مذاق بالکل پسند نہیں آیا۔

عامر خان کے اس مذاق کے سبب جوہی چاولہ فلم تک چھوڑنے کو تیار ہوگئی تھیں، لیکن بعد میں کسی طرح فلم مکمل کی۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران دونوں ایک دوسرے سے الگ رہنے لگے تھے اور یہ سلسلہ تقریباً 5 سالوں تک جاری رہا۔ عامر خان اور جوہی چاولہ نے 5 سالوں تک ایک دوسرے سے بات چیت بھی نہیں کی، لیکن بعد میں چیزیں بہتر ہوئیں اور دونوں کے درمیان بات چیت شروع ہوئی۔ حالانکہ اس حادثہ کے بعد دونوں پھر کبھی کسی فلم میں ساتھ نظر نہیں آئے۔