ہندستان ٹائمس کو دئے ایک انٹرویو میں دیپکا سے پوچھا گیا کہ آخر وہ ہالی ووڈ کے پروجیکٹس میں کیوں نظر نہیں آرہی ہیں اور کیا وہ آگے ایسا کرنے والی ہیں۔ اس پر دیپکا نے کہا کہ وہ فلموں کو انٹرنیشنل یا انڈین کی بنیاد پر نہیں دیکھتی ہیں، وہ فلموں کو اپنے جذبات ظاہر کرنے کا ایک ذریعہ مانتی ہیں اور اگر یہ موقع ملک سے باہر سے آتا ہے تو بھی ٹھیک ہے۔