میکا سنگھ (Mika Singh) کو بالی ووڈ (Bollywood) کے بیحد کامیاب سنگرس میں شمار کیا جاتا ہے۔ بالی ووڈ سنگر میکا سنگھ آج اپنا یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ انہوں نے ڈھیر سارے ہٹ گانے دئے ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ ہی ان کا نام تنازعات سے بھی خوب جڑا ہے۔ بتادیں کہ 14 سال پہلے اپنے یوم پیدائش کے جشن کے دوران انہوں نے کچھ ایسا کیا تھا جس کے بعد ان کے نام کے چرچے ہر زباں پر تھے۔ کئی سال بیت جانے کےبعد بھی لوگ میکاسنگھ کے اس تنازعہ کو بھلا نہیں پائے ہیں۔
میکا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں نے ممبئی اندھیری کے کسی پب میں اپنی برتھ ڈے پارٹی رکھی تھی۔ میں نے اس ارٹی میں صرف چنندہ لوگوں کو بلایا تھا۔ ان میں مشہور میوزک ڈائریکٹر اشیش شیرووڈ میں بھی شامل تھے۔ میں نے راکھی کو نہیں بلایا تھا کیونکہ میں ان کے برتاؤ کے بارے میں جانتا تھا لیکن وہ اشیش کے ساتھ آگئیں اور میرے ساتھ اوور فرنڈلی ہونے لگیں۔ لیکن مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑا۔ میں پارٹی انجوائے کررہا تھا۔
میکا سنگھ نے بتایا کہ مجھے اسکن الرجی تھی۔ میں نے سبھی سے منع کیا تھا کہ میرے چہرے پر کیک نہ لگائیں لیکن میں نے جیسے ہی کیک کاٹا منع کرنے کے باوجود راکھی میرے چہرے پر زبردستی کیک لگانے لگیں۔ اس وجہ سے میں غصے میں آگیا اور غصے میں سب کے سامنے میں نے راکھی کو کس کرلیا۔ اس کے بعد راکھی نے جم کر ہنگامہ کیا۔