یہ 1978 کی بات ہے، یہ زینت امان اور ششی کپور اسٹارر فلم 'ستیم شیوم سندرم' کی رلیز کا وقت تھا۔ دہلی کے کناٹ پلیس کا مشہور سنیما ہال ریگل ہوا کرتا تھا۔ اس تھیئٹر میں اکثر مشہور فلمیں دکھائی جاتی تھیں اور اداکار آتے رہتے تھے۔ ششی اور زینت جب 'ستیم شیوم سندرم' کے لیے سنیما گھر پہنچے تو پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ان کا استقبال کیا گیا۔ کافی ہجوم تھا، ہر کوئی فلم کی ہیروئن کو قریب سے دیکھنے کے لیے بے تاب تھا۔
زینت امان کو کسی نے کاٹ لی تھی چکوٹی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پرہجوم موقع پر کسی شرارتی شخص نے زینت کو چکوٹی کاٹ لی تھی۔ زینت امان ایسی حرکت سے درد سے تڑہ گئیں اور روتے ہوئے چیخ پڑیں۔ پیچھے مڑ کر جیسے ہی انہوں نے بدتمیزی کرنے والے شخس دیکھنا چاہا تو وہ شخص وہاں سے غائب ہو گیا تھا۔ زینت کی چیخ سن کر ششی کپور کو سمجھ آگیا اور غصے میں انہوں نے بھیڑ میں موجود لوگوں کو دھمکی دی کہ 'قابو میں رہو ورنہ ہم اب واپس لوٹ جائیں گے'۔
بالی ووڈ میں زینت امان کو ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے خاص انداز سے روایتی طور پرچلنے والے مرکزی دھارے کے سنیما میں تبدیلی کا آغاز کیا اور اداکاراؤں کو مخصوص شناخت دلائی۔ زینت امان کی پیدائش 19 نومبر 1951 کو جرمنی میں ہوئی۔ ان کے والد امان اللہ نے’’ مغل اعظم اور پاکیزہ ‘‘جیسی سپر ہٹ فلموں میں بطور مصنف کام کیا تھا۔ لیکن محض 13 سال کی عمر میں زینت کے سر سے باپ کا سایہ اٹھ گیا۔ تب ان کی ماں انہیں جرمنی لے کر چلی گئیں۔ لیکن تقریباً پانچ سال تک جرمنی میں رہنے کے بعد محض 18 سال کی زینت ممبئی آ گئیں۔
انیس سو اکہتر ہی میں انہیں ایک بار پھر اور پی رلہن کے ساتھ فلم ہنگامہ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ بدقسمتی سے یہ دونوں فلمیں باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئیں۔ زینت امان کو ابتدائی کامیابی سال 1971میں ریلیز ہوئی فلم’’ هرے رامہ ہرے کرشنا‘‘ سے ملی۔ اس فلم میں زینت امان نے دیو آنند کی بہن کا کردار اداکیاتھا۔ فلم میں بااثر اداکاری کے لیے زینت امان کو بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ بھی ملا۔
زینت امان کی اداکاری کا ستارہ فلم سازاور ہدایت کارناصر حسین کی 1973 میں آئی فلم يادو ں کی بارات .. سے چمکا۔ بہترین نغمے،موسیقی اور اداکاری والی اس فلم کی کامیابی نے زینت امان کو کامیاب اداکارہ کے طور پر قائم کر دیا۔فلم میں ان پر فلمایا گیانغمہ ’’چرا لیا ہے تم نے جو دل کو ‘‘ آج بھی سامعین کو مسحور کر دیتا ہے۔
انیس سو اٹہتر میں زینت امان کو عظیم شو مین راج کپور کی فلم ستيم شوم سندرم میں کام کرنے کا موقع ملا۔ فلم کے کچھ مناظر میں زینت امان کے بے باک انداز کی وجہ سے ان کی کافی تنقید بھی ہوئی۔ یوں تو فلم باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی لیکن ناظرین کا خیال ہے کہ بطور اداکارہ زینت امان کے فلمی کریئر کی یہ سب سے بہترین فلم ہے۔
انیس سو اٹہتر میں ہی ریلیز ہوئی فلم ڈان زینت امان کے کریئر کے لئے دیگر اہم فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم میں زینت امان نے اپنی بے باک تصویر میں تبدیلی کرتے ہوئے پہلی بار ایکشن سے بھرپور کردار ادا کیا۔ زینت امان کے لیے یہ کردار کافی چیلنج بھرا تھا لیکن انہوں نے اپنی زبردست اداکاری سے نہ صرف بہترین اداکاری کی ساتھ ہی مستقبل کی نسل کی اداکاراؤں کیلئے اسے مثال کے طور پر پیش کیا۔