BiggBoss13: کے فنالے میں اس اداکار کے ساتھ نظر آئیں گی کٹرینہ کیف، فینس کوملے گا بڑا سرپرائز
جانکاری کے مطابق فلم کے ٹیزر لانچ کے وقت بگ باس 13 کے فنالے کے موقع پر فلم کی پوری ٹیم موجود رہے گی

ممبئی: بگ باس 13 کا فنالے قریب ہے۔ خبر ہے کہ سیٹ پر کٹرینہ کیف اور اکشے کمار کے ساتھ نظر آنے والی ہے۔ مشہور ریئلٹی شو بگ باس میں اکشے اور کٹرینہ اپنی آنے والی فلم سوریہ ونشی کے ٹیزر کو پرزینٹ کریں گے۔

یہ فلم سال 2020 میں 27 مارچ کو ریلیز ہونی ہے۔ اس فلم کو لیکر اس وقت سے ناظرین کے درمیان بھاری کریز ہے جب اس کا اناؤنسمینٹ کیا گیا تھا۔ ایسا کہا جارہا ہے کہ بگ باس کا فنالے 15 فروری کو ہوگا۔

جانکاری کے مطابق فلم کے ٹیزر لانچ کے وقت بگ باس 13 کے فنالے کے موقع پر فلم کی پوری ٹیم موجود رہے گی۔ اس فلم کی اس فلم کی ہدایت کاری روہت شیٹی نے کیا ہے۔ فلم میں کٹرینہ کیف ، اکشے کمار کے ساتھ اجے دیوگن اور رنویر سنگھ بھی نظر آنے والے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ اس فلم کے ٹیزر کے لانچ کے وقت بگ باس13 کے فنالے کے موقع پر فلم کی پوری ٹیم موجود رہے گی۔

اگر فنالے تک شہناز گھر میں رہتی ہیں تو یہ ان کے لئے بہت بڑا سرپرائز ہوگا جو فنالے پر انہیں ملےگا۔

وہ کئی مرتبہ سلمان خان سے کئی مرتبہ ملوانے کی بات کہہ چکی ہے۔ ایسے میں کٹرینہ سے ملاقات ثنا کیلئے بڑی بات ہونے والی ہے۔