உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اداکارہ عرفی جاوید نے اپنی ان 10 تصاویر سے فیشن کو دیا نیا موڑ ، دیکھ کر رہ جائیں گے دنگ

    بگ باس او ٹی ٹی (Bigg Boss OTT) سے پہلے عرفی جاوید (Urfi Javed) لائم لائٹ میں زیادہ نہیں تھیں ، لیکن اس شو کے دوران انہوں نے اپنی ڈریسنگ سینس سے فینس کو دیوانہ بنا دیا تھا ۔ عرفی اس شو میں زیادہ دنوں تک تو نہیں رہ سکیں ، لیکن انہوں نے گھر سے باہر آنے کے بعد بھی اپنی بولڈنیس کو برقرار رکھا ۔ آج عرفی فیشن کے معاملہ میں کافی آگے نکل چکی ہیں ۔ عرفی جو بھی ڈریس پہن کر نظر آتی ہیں ، شاید ہی پہلے کوئی ان کی طرح کپڑے پہن کر گھر سے باہر نکلا ہو ۔ عوامی مقامات ہو یا پھر ایئرپورٹ عرفی ہر جگہ اپنے ڈریسنگ سینس سے سبھی کی نگاہیں اپنی جانب کھینچتی چلی گئیں ۔