ٹی وی کا سب سے مشہور ریئلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی کی ایکس کنسٹینٹ عرفی جاوید ٹی وی اسٹار ہونے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کی دنیا کا بھی بڑا نام ہیں ۔ اداکارہ عرفی جاوید ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی ہیں ۔ وہ اپنی شاندار ڈریسنگ سینس کے ذریعہ فینس کے درمیان سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ بتادیں کہ عرفی جاوید اس وقت لائم لائٹ میں آئیں ، جب وہ ٹی وی کے سب سے مشہور ریئلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی کا حصہ بنیں ۔ حالانکہ عرفی اس شو میں کچھ زیادہ کمال دکھانے میں کامیاب نہیں رہ پائیں ، لیکن اس شو پر انہیں کافی شہرت ملی اور اس کا عرفی جاوید جم کر فائدہ اٹھاتی نظر آئیں ۔ عوامی مقامات ہو یا پھر ایئرپورٹ ہر جگہ اپنی ڈریسنگ سینس سے بھی سبھی کی توجہ کھینچتی رہتی ہیں ۔ تصویر : Instagram @urf7i