ایشا گپتا کو ایسے ہی نہیں ملا گلیمرس اداکارہ کا ٹیگ، قاتلانہ اداوں کا چلاتی ہیں خوب جادو
ایشا گپتا کا شمار بھی بالی ووڈ کی بولڈ اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ وہ اکثر اپنے قاتل انداز اور گلیمرس لباس سے توجہ مبذول کرواتی ہے۔ انہوں نے فلموں میں اپنی پرکشش شخصیت کا مظاہرہ کرکے بولڈ اداکارہ کا ٹیگ حاصل کیا ہے۔ ایشا گپتا آج اپنی سالگرہ منا رہی ہیں۔ آئیے، ان کی سالگرہ پر تصاویر کے ذریعے ان کے کیریئر پر نظر ڈالیں۔
ایشا گپتا بالی ووڈ انڈسٹری کا جانا مانا نام ہے جن کا گلیمر شائقین کے سر چڑھ کر بولتا ہے۔ آشرما ویب سیریز میں اپنی بولڈ اداوں اور گلیمر سے لوگوں کے دل زخمی کرنے والی اداکارہ آج اپنا یوم پیدائش منارہی ہیں۔
8/ 2
ایشا گپتا کا جنم 28 نومبر 1985 کو دہلی میں ہوا تھا۔ ان کے والد ایئرفورس آفیسر تھے۔ ان کا بچپن دہلی، دہرادون اور حیدرآباد میں گزرا۔ (تصویر بشکریہ: ایشا گپتا انسٹاگرام)
8/ 3
ماس کمیونیکیشن کی ڈگری لینے کے بعد ایشا نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ 2007 میں ایشا نے فیمینا مس انڈیا میں حصہ لیا تھا اور تیسرے نمبر پر رہی تھیں۔ (تصویر بشکریہ: ایشا گپتا انسٹاگرام)
8/ 4
2007 میں ہی ایشا نے مس انڈیا انٹرنیشنل میں حصہ لیا اور ٹائٹل جیتا۔ اس کے بعد وہ ماڈلنگ کی دنیا میں چھا گئی اور کنگ فشر کیلینڈر کا بھی حصہ بنی۔ (تصویر بشکریہ: ایشا گپتا انسٹاگرام)
8/ 5
2012 میں مہیش بھٹ کی فلم ’جنت 2‘ سے ایشا نے فلمی کرئیر کی شروعات کی۔ عمران ہاشمی کے مدمقابل ایشا نے فلم میں اپنا بولڈ انداز دکھایا تھا۔ (تصویر بشکریہ: ایشا گپتا انسٹاگرام)
8/ 6
2013 میں وہ فلم ’گوری تیرے پیار میں‘ اور 2014 میں وہ فلم ’ہمشکل‘ میں نظر آئی۔ ان فلموں میں بھی ایشا کا گلیمر انداز دکھائی دیا اور انہیں بولڈ اداکاراوں میں شمار کیا جانے لگا۔ (تصویر بشکریہ: ایشا گپتا انسٹاگرام)
8/ 7
ایشا نے کمانڈو2، ٹوٹل دھمال جیسی فلموں سے کچھ نئے کردار ٹرائے کرنے کی کوشش کی، شائقین کو ان کا گلیمرس لُک ہی پسند آتا ہے۔ وہ ویب سیریز آشرم میں نظر آئی ہیں جس میں انہوں نے اپنے کردار سے سبھی کو چونکادیا تھا۔ (تصویر بشکریہ: ایشا گپتا انسٹاگرام)
8/ 8
ایشا اکثر انسٹاگرام پر بولڈ فوٹوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ فوٹوز میں ان کا انداز فینس کو خاص پسند آتا ہے۔ایشا اکثر انسٹاگرام پر بولڈ فوٹوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ فوٹوز میں ان کا انداز فینس کو خاص پسند آتا ہے۔ (تصویر بشکریہ: ایشا گپتا انسٹاگرام)