ایشا گپتا (Esha Gupta) بالی ووڈ کی وہ اداکارہ ہیں، جو اپنے بولڈنیس کے تڑکے سے اکثر انٹرنیٹ کی درجہ حرارت میں اضافہ کردیتی ہیں۔ موقع نئے سال کے جشن کا تھا، تو ایسے میں ایشا گپتا کا سپر بولڈ انداز مداحوں کے درمیان سامنے آیا۔ ایک کے بعد ایک چار تصاویر ایشا گپتا نے شیئر کی، جس میں ان کا قاتلانہ انداز مداحوں کو دیوانہ بنا رہا ہے۔ ان تصاویر میں وہ اپنے اپنے بوائے فرینڈ مینوئل کیمپوس گلاور (Manuel Campos Guallar) کے ساتھ جشن مناتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔