اپنے مشترکہ بیان میں عامر خان اور کرن راؤ نے کہا، ان 15 خوبصورت سالوں میں ہم نے ایک ساتھ زندگی بھ کے تجربات ، لطف و ہنسی شیئر کی ہے اور ہمارا رشتہ صرف یقین، احتارم اور پیار سے بڑھا ہے۔ اب ہم اپنی زندگی میں ایک نیا باب شروع کرنا چاہیں گے۔ اب شوہر ۔ بیوی کے طور پر نہیں بلکہ ایک دوسرے کیلئے شریک والدین اور کنبے کے طور پر ۔
بیان مزید لکھا گیا ہے، 'ہم نے کچھ وقت پہلے ایک پلانڈ سیپریشن شروع کیا تھا اور اب اس کو رسمی شکل دینے میں آرام دہ اور پرسکون محسوس کر رہے ہیں۔ الگ الگ رہنے کے باوجود زندگی کو ایک وسیع خاندان کی طرح شیئر کریں گے۔ ہم ہمارے بیٹے آزاد کیلئے ایک والدین کی طرح ہی رہیں گے۔ جن کا خیال اور پیروی ہم مل کر کریں گے۔ ہم فلموں، پانی فاؤنڈیشن اور دیگر منصوبوں پر ایک پارٹنر کے طور پر کام جاری رکھیں گے، جن کے بارے میں ہم جذباتی محسوس کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ عامر خان نے سال 2005 میں کرن راو سے شادی کی تھی۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے، جس کا نام آزاد ہے۔ کرن راو بالی ووڈ کی ایک مشہور ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ہیں۔ انہوں نے سیکریٹ سپر اسٹار، پیپلی لائیو، دنگل، تلاش اور جانے تو یا جانے نا... جیسی فلمیں پروڈیوس کی ہیں۔ لیکن، شادی کے 15 سال بعد اب دونوں نے طلاق کا اعلان کردیا ہے، جس سے دونوں کے مداح کافی مایوس ہیں۔
ہر کوئی یہی سوچ رہا ہے کہ آخر دونوں کے درمیان ایسا کیا ہوا، جو انہوں نے الگ ہونے کا فیصلہ لے لیا۔ عامر خان اور کرن راو کے طلاق لینے کی خبر کے بعد ایک بار پھر ان کی لو اسٹوری سرخیوں میں آگئی ہے۔ ہر کوئی یہ جاننا چاہتا ہے کہ آخر دونوں کے درمیان کی لو اسٹوری کیسے شروع ہوئی اور پھر یہ رشتہ شادی تک کیسے پہنچا۔ تو آئیے بتاتے ہیں آپ کو عامر خان - کرن راو کی لو اسٹوری کے بارے میں۔
عامر خان - کرن راو کی پہلی ملاقات
کرن راو اور عامر خان کی لو اسٹوری کافی دلچسپ ہے۔ کرن راو سے پہلے عامر خان کی شادی رینا دتہ سے ہوئی تھی، لیکن رینا اور عامر خان کا 2002 میں طلاق ہوگیا، جس کے بعد کرن راو سے عامر خان کو ان کا دوسرا پیار ملا۔ کرن راو کے ساتھ اپنی لو اسٹوری کے بارے میں خود عامر خان نے انکشاف کیا تھا۔
ایک انٹرویو میں عامر خان نے بتایا تھا- ’سال 2001 کی بات ہے، جب میں لگان کر رہا تھا، اسی دوران کرن راو سے میری پہلی ملاقات ہوئی تھی۔ وہ فلم کی اسسٹنٹ ڈائریکٹروں میں سے ایک تھیں۔ اس وقت ہمارے درمیان کوئی ریلیشن نہیں تھا، لیکن رینا سے میرے طلاق کے بعد ہماری دوبارہ ملاقات ہوئی۔ ایک دن مجھے ان کا فون آیا اور ہم نے تقریباً آدھے گھنٹے تک بات کی۔ اس کے بعد میں نے جب فون رکھا تو مجھے احساس ہوا کہ جب بھی میں ان سے بات کرتا ہوں، مجھے بہت خوشی ہوتی ہے۔ اس کے بعد ہم نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا۔ شادی سے پہلے ہم تقریباً ڈیڑھ سال ساتھ رہے اور بعد میں شادی کا فیصلہ کیا‘۔