کورونا کی وجہ سے بالی ووڈ اداکار اور اداکارہ اس بار بھی دھوم دھام سے ہولی (Holi) کا جشن نہیں منا سکے۔ کئی اسٹارس نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو ہولی کی مبارکباد پیش کی ہے۔ الگ الگ انداز میں تصویر شیئر کرتے ہوئے کچھ اسٹارس نے جہاں اپنی فیملی کے ساتھ رنگ گلال میں ڈوبی ہوئی تصویر - ویڈیو شیئر کی، وہیں ملائیکہ اروڑہ (Malaika Arora) کا سب سے الگ انداز نظر آیا۔ ملائیکہ اروڑہ نے اپنی کلر فل برائٹ ڈریس سے ہی ماحول کو رنگین بنا دیا ہے۔
صوفے پر بیٹھ کر بڑے ہی اسٹائل میں کھنچوائی گئی اس تصویر میں اپنا ہیئر اسٹائل بے حد سادہ ہے۔ اداکارہ نے بالوں کا بن بناکر اوپر کی طرف باندھا ہوا ہے۔ اس تصویر میں نظر آرہا ہے کہ ملائیکہ اروڑہ کی اوپن شولڈر پر ڈارک پنک کلر کا گلال یا رنگ لگا ہوا ہے۔ بس ملائیکہ اروڑہ کی یہی ادا ان کے مداحوں کا دل لوٹنے کے لئے کافی ہے۔
فٹنس کوئن ملائیکہ اروڑہ اکثر اپنے ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اس کے ذریعہ ملائیکہ اروڑہ اپنے مداحوں کو فٹنس کا منتر دیتی رہتی ہیں۔ سلمان خان کے بھائی ارباز خان کی سابق اہلیہ ملائیکہ اروڑہ ان دنوں ارجن کپور کے ساتھ ڈیٹ کر رہی ہیں۔ ملائیکہ اروڑہ اور ارجن کپور اپنے ریلیشن شپ کو کھلے عام ظاہر بھی کرنے لگے ہیں۔
بالی ووڈ ستارے یوں تو روز کسی نہ کسی پارٹی میں رہتے ہیں ، جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں ۔ بدھ کی رات کو اداکارہ امرتا اروڑہ کے گھر ہاوس پارٹی کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ملائیکہ اروڑہ ، کرن جوہر ، ارجن کپور ، منیش ملہوترا اور کرشمہ کپور جیسے اسٹارس نظر آئے ۔ اس پارٹی کی تصویریں اب سامنے آرہی ہیں ۔ اس پارٹی میں ملائیکہ اور ارجن دونوں کافی رومانٹک نظر آرہے ہیں ۔ تصویر :@karanjohar/Instagram story.
امرتا اروڑہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی ہے ، جس میں ارجن کپور سیلفی لیتے نظر آرہے ہیں ۔ ان کے ساتھ منیش ملہوترا ، امرتا اروڑہ ، کرشمہ کپور ، کرن جوہر ، نتاشا پونے والا ، ملائیکہ اروڑہ ، سنجے کپور ، ماہیپ کپور ، گوری خان اور سیما خان بھی ہیں ۔ تصویر : @amuaroraofficial/Instagram story