ممبئی: اداکار، ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور سنگر فرحان اختر (Farhan Akhtar) کی 9 جنوری کو یوم پیدائش تھی۔ ایسے میں ان کی لیڈی لو شبانی دانڈیکر (Shibani Dandekar) نے انہیں بے حد ہی خاص انداز میں یوم پیدائش کی مبارکباد دی۔ شبانی نے سوشل میڈیا (Social Media) پر فرحان اختر (Farhan Akhtar News) کے ساتھ اپنی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں یوم پیدائش کی مبارکباد دی۔ ان تصاویر میں دونوں بلیک آوٹ فٹ میں ٹینگنگ کرتے ہوئے نظر آئے اور مداحوں کو بھی ان کا یہ اوتار بے حد پسند آیا۔ کئی صارف کمنٹ کرتے ہوئے ان کے اسٹائلش لُک پر ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔ آپ بھی دیکھیں فرحان اختر اور شبانی دانڈیکر کا اسٹائلش انداز۔ (تصویر کریڈٹ: انسٹاگرام: @shibanidandekar)