کانز فلم فیسٹیول میں ایشوریہ رائے بچن کی موجودگی کو نہ صرف مداح بلکہ ان کے سسر امیتابھ بچن (Amitabh Bachchan) بھی سراہ رہے ہیں۔ ایشوریہ اپنے شوہر ابھیشیک بچن اور بیٹی آرادھیا کے ساتھ کانز پہنچیں۔ امیتابھ بھلے ہی ہندوستان میں ہیں لیکن ان کا ذہن صرف اپنے بچوں میں ہی لگا ہوا ہے۔ بگ بی نے فرانس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو مداح پوچھنے لگے کہ کیا ایشوریہ حاملہ ہیں؟
بالی ووڈ کی خوبصورت اداکاراؤں میں سے ایک ایشوریہ رائے بچن اپنی خوبصورتی اور اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے اسٹائل کی وجہ سے بھی سرخیوں میں رہتی ہیں۔ لیکن ان دنوں وہ ایک مختلف وجہ سے سرخیوں میں ہے۔ دراصل ، ان دنوں ان کی ایک تصویر چرچا میں ہے۔ تصویر میں ایشوریہ رائے اپنے شوہر اور بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن اور ان کی بیٹی ارادھیا بچن کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ ان تصاویر کو دیکھ کر اداکارہ کے مداح قیاس آرائیاں کررہے ہیں کہ وہ ایک بار پھر ماں بننے والی ہیں۔ (تصویر، کریڈٹ: انسٹاگرام:viralbhayani)
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کو بالی ووڈ میں خوبصورتی کا پیمانہ مانا جاتا ہے۔ سال 1994 میں مس ورلڈ کا خطاب جیتنے والی ایشوریہ رائے بچن نے بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے دم پر کئی بارثابت کیا ہے کہ وہ صرف چہرے سے نہیں، اپنی اداکاری سے بھی دل جیتنا جانتی ہیں، آگے دیکھئے ایشوریہ رائے کے وہ رول جس میں انہوں نے ثابت کیا ہے کہ ان سے بہتر ہونا مشکل ہے۔ (Photo: Facebook)
ہم دل دے چکے صنم- اس فلم کو ایشوریہ کے کیریئر میں ٹرننگ پوائنٹ مانا جاتا ہے۔ سنجے لیلا بھنسالی کی اس میگا فلم میں ایشوریہ رائے نے اپنی اداکاری کی صلاحیت کو دکھایا۔ سلمان خان کے ساتھ ان کی آف اسکرین کیمسٹری کمال کی لگی۔ نندنی کے کردار میں وہ اس طرح ڈوب گئیں کہ ایک ہی وقت پر لوگوں کو ان پر پیار بھی آیا اور غصہ بھی۔ اس فلم کے لئے ایشوریہ رائے کو بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ ملا تھا۔
تال- سبھاش گھئی کی اس میوزیکل کے سنگیت کی ہر طرف چرچا ہوئی اور اس فلم کے گانوں پر ایشوریہ رائے کی اداکاری کی اس سے بھی زیادہ تعریف ہوئی۔ تال کے میوزک ایلبم پر تو صرف ایشوریہ کو ہی دکھایا گیا تھا اور یہی بات ثابت کرتی ہے کہ ایشوریہ رائے کا قد اس فلم میں کتنا اونچا تھا۔ ایک چھوٹے شہر کی لڑکی جو پیار اور پیسے کے درمیان پس جاتی ہے اور پھر پیار جیتتا ہے۔ اس فلم کے دونوں ہیرو انل کپور اور اکشے کھنہ پر ایشوریہ اکیلے بھاری پڑی تھیں۔
دیوداس- سنجے لیلا بھنسالی کے ڈریم پروجیکٹ کی سب سے بڑی حصولیابی تھی اس فلم کی کاسٹ۔ اس فلم میں ایشوریہ کو مادھوری دکشت کے سامنے اداکاری کرنی تھی اور ظاہر تھا کہ دونوں کے درمیان موازنہ ہونا ہی تھا۔ پارو کے کردار کو ایشوریہ نے بہترین طریقے سے نبھایا اوروہ کہیں بھی کمزور نہیں لگی۔ ڈولا رے ڈولا گانے پر مادھوری دکشت کے ساتھ اپنے اسٹیپس میچ کرکے انہون نے ثابت کردیا کہ وہ اب بالی ووڈ کی نمبر ایک تاج کی حقدار ہیں۔ اس فلم کے لئے انہیں فلم فیئر اعزاز ملا تھا۔
سال 1999 میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ہم دے چکے صنم ایشوریہ کے سنی کریئر کی اہم فلم ثابت ہوئی۔ سلمان خان اور اجے دیوگن جیسے منجھے ہوئے ستاروں کی موجودگی میں بھی ایشوریہ نے فلم میں نندنی کے کردار کوانتہائی بہترین طور پر ادا کیا۔ اس فلم کے لئے انہیں فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اسی سال ایشوریہ کو سبھاش گھئی کی فلم تال میں کام کرنے کا موقع ملا۔ فلم میں ایشوریہ نے ایک گاؤں کی لڑکی کاکردار اداکیا جو پاپ سنگر بننے کا خواب دیکھا کرتی ہے۔ اس فلم نے خاص کر امریکہ میں ٹاپ ٹوئنٹی فلموں میں اپنانام درج کرایا۔ فلم میں اپنے شاندار کردار کے لئے وہ بہترین اداکارہ کے لئے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازی گئیں۔
سال 2003 میں ایشوریہ رائے نے فلم ڈائریکشن کے شعبے میں قدم رکھا اورفلم دل کارشتہ بنائی لیکن یہ فلم کامیاب نہیں ہوسکی۔ فلم خاکی میں سپر اسٹارامیتابھ بچن کے ساتھ بھی کام کرنے کا موقع ملا۔ اس فلم میں ایشوریہ نے اپنے فلمی کیرئر میں منفی کردارادا کیا جسے فلمی مداحوں نے پسند کیا۔ سال 2004 ایشوریہ رائے کے لئے کامیابیوں والا سال ثابت ہوا۔ اسی سال امریکہ کے میڈم تساد میوزیم میں ان کا مومی پتلا لگایا گیا اور یہی نہیں اسی برس امریکہ کے مشہورمیگزین ٹائمس میں سو بااثرشخصیات میں ایشوریہ رائے کا نام شامل کیا گیا۔