یوم والد (Father’s Day) پر بالی ووڈ شخصیات سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر آئیں اور اپنے والد کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کے تئیں پیار اور محبت کا اظہار کیا۔ انوشکا شرما، اجے دیوگن، سنجے دت اور کئی دیگر ہستیوں نے اس خاص موقع پر تصاویر شیئر کی ہیں۔ (تصویر کریڈٹ: Instagram/anushkasharma/realhinakhan)
انوشکا شرما نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے والد کی ایک تصویر شیئر کی۔ تصویر میں ان کے والد اجے کمار شرما موبائل فون میں مصروف نظر آرہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ تصویر ممبئی میں انوشکا شرما کے گھر پر لی گئی تھی۔ وہ ایک بڑے سے ’ٹیڈی بیئر‘ کے بغل میں بیٹھے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ (تصویر کریڈٹ: Instagram/anushkasharma)
اجے دیوگن نے فلم کے سیٹ سے اپنے بیٹے یگ دیوگن کے ساتھ ایک نایاب تصاویر شیئر کی۔ اجے دیوگن نے اپنے آنجہانی والد ویرو دیوگن کے ساتھ گزارے گئے بچپن کے دنوں کو یاد کیا۔ انہوں نے لکھا، ’یہ ایسے لمحے ہیں، جو مجھے ان دنوں میں واپس لے جاتے ہیں، جب پاپا کیمرے کے پیچھے ہوتے تھے۔ میں بے قراری سے چیزوں کو دیکھتا تھا‘۔ (تصویر کریڈٹ: Instagram/ajaydevgn)
سنجے دت نے سوشل میڈیا پر اپنے بچوں کے ساتھ تصویر شیئر کیں۔ انہوں نے اپنے آنجہانی والد سنیل دت کو یاد کرتے ہوئے ایک دل چھو لینے والا پوسٹ شیئر کیا۔ وہ لکھتے ہیں، ’پاپا! آپ کو پیار۔ آپ نے میرے لئے، ہمارے لئے، فیملی کے لئے جو کچھ بھی کیا، اس کے لئے شکریہ! آپ ہمیشہ میری طاقت، فخر اور آئیڈیل کی طرح بنے رہیں گے‘۔ (تصویر کریڈٹ: Instagram/duttsanjay)