نئی دہلی: سال 1999 میں 'مس ورلڈ' کا خطاب جیتنے والی یکتا موکھی (Yukta Mookhey) کو 3 سال بعد ہی بالی ووڈ فلم میں کام کرنے کا موقع ملا جس کا نام 'پیاسا' تھا۔ اس پہلی فلم میں یکتا آفتاب شیوداسانی کے ساتھ نظر آئی تھیں۔ یکتا نے اپنی پہلی ہی فلم سے پردے پر چھا گئی تھیں لیکن اس کے بعد کا سفر ان کے کریئر کے لیے کچھ خاص نہیں رہا تھا اور ساتھ ہی ان کی ذاتی زندگی بھی کافی مشکل بھری رہی ہے۔
یکتا کا فلمی کریئر بہت مختصر رہا۔ جب وہ بالی ووڈ میں کامیاب نہ ہوسکیں تو انہوں نے ایک بھوجپوری اور ایک اڑیہ فلم میں بھی کام کیا لیکن وہاں بھی ان کا جادو نہیں چل سکا اور وہ اچانک اسکرین سے غائب ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں ان کی ناکامی کی بڑی وجہ ان کے قد کو سمجھا جاتا ہے۔ بتادیں کہ یکتا کی لمبائی 6.1 ہے۔ سال 2008 میں ہی یکتا نے نیویارک کے بزنس مین پرنس ٹولی سے شادی کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان واقعات کے بعد اداکارہ کی حالت بہت خراب ہوگئی تھی اور بالآخر جون 2014 میں یکتا اور پرنس کے درمیان طلاق ہو گئی۔ بیٹے کی تحویل یکتا کے پاس ہے۔ یکتا نے سال 2019 میں بالی ووڈ میں واپسی کی کوشش کی، وہ اکشے کمار کی فلم 'گڈ نیوز' میں نظر آئیں لیکن اس کے بعد سے وہ دوبارہ اسکرین سے غائب ہیں۔