உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Butta Bomma سے Arabic Kuthu تک: Pooja Hegde  کے 5 ڈانس نمبرس نے انٹرنیٹ پر مچایا ’تہلکہ‘، جیتا کروڑوں مداحوں کا دل

    پوجا ہیگڑے ساوتھ فلم انڈسٹری سے لے کر بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے لئے پہچانی جاتی ہیں۔ انہوں نے دونوں انڈسٹری میں اپنے پیر مضبوطی سے جمائے ہوئے ہیں۔ اداکاری کے علاوہ اداکارہ اکثر اپنے ڈانس کے ذریعہ بھی لوگوں کو ایمپریس کرتی ہیں۔ یہاں ہم آپ کو ان کے کچھ ایسے ڈانس نمبر کے بارے میں جانکاری دے رہے ہیں، جس سے ان کی زبردست مقبولیت بڑھی ہے۔ فلور پر یہ گانے خوب پسند کئے گئے ہیں اور ان پر جم کر ریلس وائرل ہو رہے ہیں۔