سپر اسٹار یش (Yash) ابھینیت کے جی ایف (KGF) کی ریلیز اور اس کی کامیابی نے کنڑ فلم انڈسٹری کو دنیا میں ایک الگ پہچان دلائی ہے۔ صرف ملک میں ہی نہیں بیرون ممالک میں بھی کے جی ایف فرنچائزی کی دونوں فلموں کو ناظرین سے پیار ملا۔ حالانکہ اس کا مطلب یہ بالکل بھی نہیں ہے کہ اس کے پہلے تک کنڑ فلم انڈسٹری کی کوئی پہچان نہیں تھی۔ یہاں تک کہ بالی ووڈ کے بھی کئی بڑے اسٹار کنڑ فلموں (Kannada Movies) میں کام کرچکے ہیں۔
کئی لوگوں کو یہ حیران کن لگتا ہے، کچھ کو چونکانے والا بھی، کہ دیپیکا پادوکون اور رکل پریت سنگھ جیسے اہم ناموں نے بالی ووڈ میں جانے سے پہلے کنڑ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تو آئیے بالی ووڈ کی ایسی ہی کچھ لیڈنگ اداکارہ کے بارے میں بتاتے ہیں، جنہوں نے کنڑ فلم انڈسٹری سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا ہے۔ (تصویر کریڈٹ: انسٹا گرام: @rakulsingh/@deepikapadukone)