உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بیوی کے حمل سے بچہ نکلتے دیکھ کر شوہروں کا ہوا بے حال، کسی کا کھلا رہ گیا منھ تو کسی کی پھٹی رہ گئی آنکھیں

    ماں بننا دنیا کا سب سے خوبصورت احساس ہے۔ اگرچہ بچے کی زندگی میں ماں اور باپ دونوں کی یکساں اہمیت ہوتی ہے لیکن ایک ماں اپنے بچے کی پیدائش سے پہلے ہی جڑ جاتی ہے۔ اسے 9 ماہ تک پیٹ میں رکھنے کے بعد وہ تکلیف سے گزر کر بچے کو اس دنیا میں لے کر آتی ہے۔ اس انتہائی تکلیف دہ لمحے میں اب کئی اسپتالوں نے شوہر کو بیوی کے ساتھ لیبر روم میں رہنے کی اجازت دینا شروع کر دیا ہے۔ لیبر روم میں بیوی کے حوصلے بلند کرنے کے لیے اب شوہر کو بھی جانے کی اجازت مل رہی ہے۔ ادھر لیبر روم میں کچھ کمزور دل شوہروں کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس میں کچھ اپنی بیوی کی حالت دیکھ کر بیہوش ہو گئے تو کچھ کے ردعمل نے لوگوں کو ہنسا دیا۔